صدرحیدرآباد چیمبر کی وزیراعظم ،چیئرمین ایف بی آر کو ہدف میں ریکارڈ 36.5 فیصد زائد ریوینیو حاصل کرنے پر مبارکباد

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:17

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن نے وزیراعظم عمران خان، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کو ایف بی آر کے ہدف میں ریکارڈ 36.

(جاری ہے)

5 فیصد زائد ریوینیو حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے جو 2016 کے مقابلے میں 298 ارب روپے زائد ہے، ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ اِس میں ایک بہت بڑا تعاون پورے پاکستان کے تاجروں اور صنعتکاروں کا ہے کہ اُنہوں نے کورونا وباء کے دوران اپنی تمام تر کاروباری مشکلات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قومی خزانے میں ٹیکس کے ذریعے خاطر خواہ اضافہ اور ملک کی معاشی استحکام میں اپنا اہم کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ اًب حکومت پاکستان کا فرض ہے کہ وہ تاجروں اور صنعتکاروں سے بھرپور تعاون کرے اور کاروبار میں مکمل سہولتیں فراہم کرکے گیس و بجلی کی قیمتوں میں توازن پیدا کرے اور اُن کی فراہمی بلا تعطل کرنے کے اقدامات کرے تاکہ پاکستان کے ایسے تاجر جو ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں وہ حکومتی اقدامات دیکھ کر خودکو ٹیکس نیٹ میں شامل کر کے ملکی معاشی ترقی کے استحکام میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں