حیدرآباد،سب ڈویژنل سطح پر کامیاب نمائندگان ڈویژنل اور زونل سطح پر یونین کے الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں،عبداللطیف نظامانی

ہفتہ 18 اگست 2018 21:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) سب ڈویژنل سطح پر کامیاب نمائندگان ڈویژنل اور زونل سطح پر یونین کے الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں ۔ جتنا بڑا عہدہ ہوگا اتنی ہی ذمہ داریاں ان پر عائد ہونگی ۔ ملازمین کے مسائل کو حل کرکے آپ اپنی کارکردگی بڑھا سکتے ہیں ۔ یونین نمائندگان ہونے کے ناطے ادارے اور عوام الناس کی خدمت کو شعائر بنائیں ۔

ان خیالات کا اظہارآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے سب ڈویژن سطح پر نومنتخب ہونے والے ٹنڈو محمد خان ، ماتلی اور بلڑی شاہ کریم کے عہدیداروں کی یونس نظامانی کی قیادت میں لیبر ھال حیدرآباد آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی رہنما اقبال احمد خان، ملک سلطان علی، محمد حنیف خان، ریحان کے کے ، ہاشم علی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قائد مزدور عبداللطیف نظامانی نے نومنتخب ہونے والے عہدیداران کو اپنی اور یونین کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منتخب ہونا بڑا کام نہیں ہے بلکہ بڑا کام اس منصب کے اعتماد پر پورا اترنا ہے آج ہمارا ادارہ بجلی چوری ، کرپشن ، لائن لاسسز اور حادثات کے باعث وہ کردار ادا نہیں کرپارہا ہے جسکی ہمارے ادارے کو انتہائی ضرورت ہے ہمیں ملازمین کے مسائل کے ساتھ ادارے کی بہتری کیلئے بھی اپنا احسن کردار ادا کرنا ہوگا ہمارے مسائل کا حل ادارے کی ترقی سے جڑا ہوا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاںجہاں سب ڈویژن کے الیکشن مکمل ہوچکے ہیں اب وہاں ڈویژنل اور زونل سطح پر الیکشن کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ سرکل حیدرآباد، سرکل لاڑ حیدرآباد،پی ڈی کنسٹرکشن حیدرآباد،،پی ڈی جی ایس سی حیدرآباد، میں 27.08.2018سے 28.08.2018 ، 500/220 کے وی این ڈی ڈی سی (تمام )، ای ایچ وی ، واٹر ونگ، ریجنل اسٹور /فیلڈ اسٹور (ایم ایم ایم)، ریجنل منیجر ( ایم اینڈ ٹی) میں 28.08.2018،سے 29.08.2018، ہیڈ آفس ، 118، پلاننگ، سی ایم او، سی اینڈ آئی، پی ڈی سی، او ڈی، ٹرانسپورٹ، کمرشل ، ایف ڈی آفس ، پی ایم یو، سول ، میں 29.08.2018سے 30.08.2018، ڈویژنل سطح پر الیکشن آپریشن ڈویژن نوابشاہ، ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن نوابشاہ ،میں 30.08.2018، آپریشن ڈویژن میرپور خاص، ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن میرپور خاص میں 30.08.2018،کو آپریشن سیپکو لاڑکانہ ، ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن ،کنسٹرکشن ، دادو میں 01.09.2018، آپریشن سیپکو سکھر،ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن ،این ٹی ڈی سی ، واٹر ونگ ، میں 02.09.2018کو ہونگے ۔

تقریب سے دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر جو عہدیدار موجود تھے ان میں ارجن کمار ، فخر الہدیٰ، محمد رشید تالپور، راشد احمد میمن، عتیق احمد خانزادہ ، فیاض علی میمن، جیون رام ، زاہد علی کھوسو، عبدالرئوف کمبو، محمود نظامانی، سجاد علی ، منیر احمد ، نظیر علی مگسی ، شاہ نواز ، طفیل احمد، محمد اقبال گاما، سید عارفین شاہ ، سلمان ، محمد یوسف شیخ، عبدالصمد نظامانی، قربان علی مستوئی، علی نواز ملاح وغیرہ وغیرہ شامل تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں