ایچ ڈی اے محدود وسائل میں رہتے ہوئے شہر یوں کو بہتر خدمات فراہم کر کے ہی اپنی ساکھ بحال کر سکتا ہے،ڈائریکٹر جنرل

پیر 15 اپریل 2024 23:09

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) پرویز احمد بلوچ نے افسران و اہلکاران پر زور دیا ہے کہ ایچ ڈی اے کو بحران سے نکالنے کے لئے وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، ادارہ کو اس وقت شہر کے عوام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی تنقید کا سامنا ہے، محدود وسائل میں شہر یوں کو بہتر خدمات فراہم کر کے ہی ادارہ اپنی ساکھ بحال کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل ایڇ ڈی اے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ پیر کو ایچ ڈی اے کے مختلف یونٹس کے تعارفی دورہ کے موقع پر افسران و اہلکاران سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکر یٹر ی ایچ ڈی اے حافظ عبد المنان شیخ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ آمدن و اخراجات میں توازن اور ریکوری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ادارہ کے ہر کارکن کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کئی ماہ کی تاخیر سے بخوبی واقف ہیں اور اس مسئلہ کے جامع اور مستقل حل کے لئے اعلی حکام سے رابطہ میں ہیں ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ملازمین اور نمائندہ یونین کے تعاون سے ایچ ڈی اے جلد اپنے پیروں پر کھڑی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں