حیسکوکی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بجلی چوری کرنے والے 366 کنیکشن منقطع

جمعرات 18 اپریل 2024 13:18

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) حیسکوکی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بجلی چوری کرنے والے 366 کنیکشن پکڑے گئے، جن میں سے 333 کے خلاف ایف آج آر کے لیے لیٹر جمع کرادئے گئے ہیں جس میں 27 ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں، تمام کنکشنز منقطع کرکے انکو1 لاکھ 54 ہزار 472 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 46 لاکھ 57 ہزار 372 روپے ہے۔

وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق حیسکوانتظامیہ کی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 366 کنیکشن پکڑے گئے،جن میں سے333 کے خلاف مختلف تھانوں پر ایف آء آر درج کرانے لیٹر جمع کرادئے گئے ہیں جس میں 27 ایف آئی ار درج ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 12 کمرشل اور 354 گھریلو تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے انکو1 لاکھ 54 ہزار 472 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 46 لاکھ 57 ہزار 372 روپے ہے۔ 224 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 12 ارب 12 کروڑ 90 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے51767 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان حیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک207 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،1ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا، 3 ملازمین کو گرفتار کیا گیا، 42 ملازمین کو معطل کردیا گیا، مجموعی طور 44053 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں 4905 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔

بجلی چوروں کو اب تک 2 کروڑ 79 لاکھ سے زائد یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 85 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں۔ حیسکو چیف کی واضح ہدایات ہیں کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے حیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں