پاکستان تحریک انصاف سے منحرف وائس چیئرمین عامر قریشی یو سی فنڈز سے حصہ نہ ملنے پر جھوٹا بہتان لگانے سمیت بلیک میلنگ پر اتر آئے ہیں ،جنید قریشی

پیر 29 اپریل 2024 23:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) پریٹ آباد ٹائون کی یونین کونسل 47پر تحریک انصاف کے منتخب چیئرمین جنید قریشی نے دیگر یو سی چیئرمین اظہر شیخ، عرفان آرائیں، نواب خان، یاسر قریشی، فرخ حبیب اور فاروق خان کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے منحرف ہونے والے ہماری یو سی کے وائس چیئرمین عامر قریشی یو سی فنڈز سے حصہ نہ ملنے پر جھوٹا بہتان لگانے سمیت بلیک میلنگ پر اتر ایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یو سی وائس چیئرمین عامر قریشی گذشتہ کچھ عرصہ سے ہمارے مخالفین سے مل کر ہمارے خلاف غیر اخلاقی حرکات کا جھوٹا پروپگنڈہ بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ حکومت کی جانب سے دیگر یوسیز کی طرح ہماری یو سی 47پریٹ آباد کو بھی ماہانہ پانچ لاکھ روپے فنڈز مل رہے ہیں جس میں سے ڈھائی لاکھ روپے ملازمین کی تنخواہیں اور ٹیکس پر خرچ ہو جاتے ہیں اور باقی ڈھائی لاکھ روپے یو سی میں چھوٹے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو سی وائس چیئرمین عامر قریشی پیپلز پارٹی کے مقامی رہنمائوں کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا ہے اور اس حوالے سے ہم نے پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں