علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور صنعتوں کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں،
صنعتی زون کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ کریں گے، فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق کا اجلاس سے خطاب
پیر 9 دسمبر 2019 12:52
(جاری ہے)
میاں کاشف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ساہیانوالا سے لبرٹی پاور اسٹیشن تک ساڑھے تین کلومیٹر سڑک اور دیگر رابطہ سڑکوں پر کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اراضی کے حصول کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سپیشل پروڈکشن یونٹس، خاص طور پر چینی اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے پنجاب میں خصوصی اقتصادی زون قائم کئے جا رہے ہیں جہاں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے متعلق معاملات کو بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیا جائے۔ فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 9 میں سے تین خصوصی اقتصادی زونز میں سے ایک ہے جنہیں سی پیک کے تحت ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے اور یہ صنعتی شہر پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ انہوں نے فیڈمک کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے بھر پور تعاون پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہماری کوششوں کا محور ہے۔ میاں کاشف نے کہا کہ حکومت مالیاتی شمولیت اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بھی حوصلہ افزائی کررہی ہے تاکہ سرمایہ کار دستیاب مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بے پناہ قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال ہے اور ان کا درست استعمال کیا جائے تو پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکتا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار