آئی سی سی آئی کے زیر اہتمام سینٹورس مال اسلام آباد میں خواتین کی ہینڈی کرافٹ پراڈ یکٹس کی نمائش
وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل نے بطور مہمان خصوصی نمائش کا افتتاح کیا خواتین انٹرپرینیورز کو فروغ دینا موجودہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، زرتاج گل حکومت ہینڈی کرافٹ شعبے کی بہتر ترقی پر خصوصی توجہ دے، میاں اکرم فرید آئی سی سی آئی خواتین انٹرپر ینیورز کی حوصلہ افزائی کیلئے کاوشیں جاری رکھے گا، فاطمہ عظیم خواتین انٹرپرینیورزکو سی پیک کے اسپیشل اکنامک زونز میں مفت جگہ فراہم کی جائے،حلیمہ عثمان سروٹھیا
منگل 3 اگست 2021 18:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خواتین دستکاری کی معیاری مصنوعات تیار کر رہی ہیں جن کی سیاحتی مقامات پر بھی نمائش کا اہتمام کیا جائے جس سے ان کا کاروبار بہتر فروغ پائے گا۔
انہوں نے خواتین انٹرپرینیورز کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کاروبار کی بہتر ترقی کے لیے انوویشن اور سکلز ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ خواتین کو ترقی کے مزید بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہیں گی۔ انہوں نے نمائش میں لگے ہوئے مختلف سٹالوں کا دورہ کیا اور خواتین کی دستکاری مصنوعات کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ چیئرمین فائونڈر گروپ میاں اکرم فرید نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہینڈی کرافٹ شعبے کو پاکستان میں بہت نظرانداز کیا گیا ہے حالانکہ اس شعبے میں ترقی کے بے شمار مواقع پائے جاتے ہیں۔ لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ہینڈی کرافٹ شعبے کیلئے سازگار پالیسیاں بنائے اور اس شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے جس سے تجارت اور برآمدات کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہینڈی کرافٹ شعبے پر بہتر توجہ دینے سے سیاحت کو بھی وزیراعظم کے وژن کے مطابق ترقی ملے گی۔ انہوں نے خواتین کیلئے حکومت کی بلا سود قرضوں کی پالیسی کو سراہا تاہم انہوں نے کہا کہ بینک خواتین کو بلا سود قرضے فراہم کرنے میں مکمل تعاون نہیں کر رہے لہذا حکومت اس مسئلے کو حل کرنے پر بہتر توجہ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چھوٹی صنعتوں اور چھوٹے کاروباروں کی ترقی پر زیادہ توجہ دے کیونکہ معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے ان کا کردار بہتر اہم ہے۔ آئی سی سی آئی کی سینئر نائب صدر فاطمہ عظیم نے کہا کہ چیمبر نے ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور سینٹوریس کے تعاون سے اس نمائش کا انعقاد کیا ہے تا کہ اس خطے کی خواتین کی دستکاری مصنوعات کی اصل صلاحیت کو بہتر طور پر اجاگر کیا جائے جس سے ان کے کاروبار کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش خواتین کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو فرو غ دینے کے نئے مواقع تلاش کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کی دستکاری مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر نمائش کیلئے بھی تعاون کرے جس سے ان کا کاروبار بہتر ترقی کرے گا اور ہماری برآمدات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چیمبر آئندہ بھی خواتین انٹرپرینیورز کو ترقی کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ ہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی چیئرپرسن حلیمہ عثمان سروٹھیانے کہا کہ حکومت سی پیک کے تحت قائم ہونے والے اسپیشل اکنامک زونز میں خواتین انٹرپرینیورز کو مفت جگہ فراہم کرے اور خواتین اسٹارٹ اپس کو مزید بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں۔ سینٹورس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سردار راشد الیاس خان اور چیمبر کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور خواتین کی دستکاری مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے مفید تجاویز پیش کیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
این 55 اور این 70 کو دو رویہ بنایا جائے،زرتاج گل
ڈاکٹر شائستہ جدون کا ہزارہ کے شہید کسٹم انسپکٹر کے گھر وزیراعظم کی آمد پر تشکر کا اظہار
فاٹا اور بلوچستان کے طالب علموں کے سکالر شپ کوٹہ کا معاملہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ اٹھایا جائے ..
گیس کے کم پریشر کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب لیکر 7 دن میں آگاہ کیا جائے گا ،سردار ایاز صادق
کاشتکار کو اگر اس کی فصل کی ادائیگی نہیں ہوگی تو وہ زمین بیچنے پر مجبور ہو گا،رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق
سپیکرقومی اسمبلی کا دہشت گردی سے متعلقہ آئی ڈی پیز کو کھاد کی عدم فراہمی کا معاملہ متعلقہ حکام سے اٹھانے ..
گیس کمپنیوں کے ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے ..
ایوان میں اراکین کو فلور چیف وہپ کی طرف سے دی گئی فہرست کے مطابق دیا جاتا ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ..
قومی اسمبلی کے نو منتخب رکن فیصل امین خان نے حلف اٹھا لیا
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹروےترجیحی منصوبہ ہے،وفاقی وزیرمواصلات
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ..
مہر گڑھ یوتھ لیڈرز کے33 رکنی طلبہ کے وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق