پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

منگل 16 اپریل 2024 18:42

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کومندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس(0.09 فیصد) کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربندہوا۔ ایک روزقبل انڈکس 70544.58 پوائنٹس پربندہواتھا۔ گزشتہ روز 365 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا جن میں سے 172 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور167 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

مجموعی طورپر 54 کروڑ، 84 لاکھ، 18 ہزار295 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 21.98 ارب روپے رہی۔کاروبارکے آغاز میں مارکیٹ میں تیزی رہی اورایک موقع پرانڈکس 71092.68 پوائنٹس کی بلندترین سطح پرپہنچا تاہم بعد میں مارکیٹ سست روی کاشکاررہی اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈکس 70483.66 پوائنٹس پربندہوا، گزشتہ روز ورلڈکال ٹیلی کام لمیٹد کے 91610561 حصص، کوہ نورسپننگ ملز لمیٹد کے 34395000 حصص اور ایئرلنگ کمیونیکیشن کے 18984438 حصص کالین دین ہوا۔ ہال مارک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 47.97 روپے کا اضافہ ہواجبکہ یونی لیورکی قیمت میں 101 روپے کی سب سے زیادہ کمی ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں