ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

منگل 16 اپریل 2024 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان میں مائیکرو اینڈ انکلوسیو انشورنس کے شعبے میں موجود بڑھوتی کے امکانات بارے رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں بیمہ کے شعبے کے موجودہ منظر نامے اور وسیع مارکیٹ کا جائزہ فراہم کیا گیا ہے۔ رپورٹ کا ابتدائی مسودہ کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی انشورنس امپیکٹ کانفرنس میں پیش کیا گیا تھا۔

کانفرنس میں پیش کی گئی شراکت داروں کے آرائ کے نتیجے میں حتمی رپرٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ پاکستان میں انشورنس سیکٹر کے مستقبل کے لائحہ عمل کی سفارشات بھی پیش کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں دئے گئے اعداد و شمار پاکستان میں انشورنس کی مارکیٹ کی باریک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مائیکرو فنانس بینکوں/ اداروں کے ذریعے کل ایک کروڑ بیس لاکھ انشورنس پالیسیاں فروخت کی گئیں۔

ان میں سے، 89 فیصد کریڈٹ لائف انشورنس ہیں، جو بنیادی کریڈٹ رسک کو کور کرنے کے لئے کی جاتی ہیں۔ مزید برآں، انشورنس کرنے والی 20 بیمہ کمپنیوں میں سے صرف چار کمپنیاں چھوٹی بیمہ مصنوعات کی ڈیجیٹل تقسیم کر رہی ہیں۔ ایس ای سی پی کے کمشنر انشورنس، عامر خان نے رپورٹ میں کہا ہے کہ "ملک میں بیمہ کی رسائی اور شمولیت کے فروغ اور بیمہ کنندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بیمہ کی مصنوعات اور خدمات تیار کرنے میں معاونت کے حوالے سے انکلوسیو انشورنس کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور خاص توجہ کا مستحق ہے اور کمیشن کی ترجیح ہی"۔

انشورنس سیکٹر کے فروغ کے لئے بیمہ سروسز کی ڈیجیٹل تقسیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، موجود ریگولیٹری فریم ورک کو ترجیحی بنیادوں پر تشکیل نو کی جا رہی ہے اور بیمہ کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور بیمہ کی مصنوعات کی عوام تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے انڈسٹری کے ساتھ ملکر مشترکہ کاوششیں کی جائیں گی۔ اس حوالے سے مائیکرو انشورنس فراہم کرنے والی کمپنیاں موبائل نیٹ ورک آپریٹرزکے وسیع نیٹ۔ ورک اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سے شراکت داری کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں