سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

پیر 29 اپریل 2024 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس)نے جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل کر لی ہیں۔ سی ڈی این ایس کے اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ جولائی سے 25 اپریل تک کی مدت میں ادارے نے 1375 ارب روپے کی بچتیں نئے بانڈز کے اجرا کے ذریعے حاصل کیں جومجموعی ہدف کا 80 فیصد ہیں۔

(جاری ہے)

جاری مالی سال میں سی ڈی این ایس نے 1742 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی این ایس میں اصلاحات کے پروگرام پر بھی عملدرآمد جاری ہے اور صارفین کو اختراعی مصنوعات فراہم کی جا رہی ہیں، اے ٹی ایم کی سہولت پہلے سے فراہم کردی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ اسلامی مالیات کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جاری مالی سال کے لئے اسلامی مالیات کے تحت 75 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں