پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اپریل 2018 13:28

پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک وکٹ گرا دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن کچھ دیر میں پریس کانفرنس کر کے باقاعدہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فردوس عاشق اعوان اور بابر اعوان بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ 2018ء کے الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں میں تبدیلیاں آرہی ہے جبکہ سیاسی جوڑ توڑ بھی عروج پر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں