بھارت جھڑپوں سے کولڈ ڈاکٹرائن کو ٹیسٹ کررہا ہے،شیریں مزاری
بھارت پاکستان کی پالیسی نہ ہونےکا فائدہ اٹھا رہا ہے،پاکستان نےکشمیرکیلئے ابھی تک کوئی تجویزنہیں دی،بھارت کوایل او سی کی خلاف ورزی پرمنہ توڑجواب دینا چاہیے،پاکستان کشن گنگا ڈیم پرآئی سی جےمیں جا سکتا ہے۔تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 مئی 2018 21:49
(جاری ہے)
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کےحل کی کوئی تجویز نہیں دی۔ اب تک مسئلہ کشمیرکےحل کیلئے ٹھوس تجاویزنہیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کی ادارہ جاتی استطاعت بشمول قانونی استطاعت ، صلاحیت اور عالمی رسائی میں اضافے کے ذریعے وزارت کومضبوط بنانے کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔
کلیدی فریقوں کی جانب سے خارجہ پالیسی سے متعلق فراہم کردہ معلومات کے انتظام کار اور معقول فیصلہ سازی کیلئے وزیراعظم کے دفتر میں پالیسی ''کوآرڈینیشن سیل''قائم کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ قومی مفادات سے ہم آہنگ پالیسیوں کا آغاز کیا جائے گاپاکستان کی ترجیحات کو مد نظر کھتے ہوئے مغربی اور مشرقی ہمسایوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے تنازعات کے حل کا کلیہ اپنایا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے کی منصوبہ بندی کیلئے کام کا آغاز کیا جائے گا۔ علاقائی اور عالمی طور پر دو طرفہ اور کثیر الجہتی سطح پر پاکستان کی مطابقت میں اضافے کیلئے چین اور خطے میں پاکستان کے دیگر اتحادیوں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو توسیع دی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی معیشت کے احیاء کیلئے سیاسی ،ْاقتصادی سفارتکاری کو ترجیحاً بروئے کار لایا جائے گا۔ وزارت خارجہ اور وزارتِ تجارت کو اس حوالے سے روڈ میپ کی تیاری کا کام سونپا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی طرز پر وزیراعظم کی سربراہی میں کلی نیشنل سکیورٹی آرگنائزیشن قائم کی جائے گی انہوںنے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل پلانیری کونسل (پالیسی اینڈاسٹریٹجی)اور اسپشلسٹ ورکنگ گروپ پر مشتمل ہوگی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ نیکٹا این ایس او اس کے سیکرٹریٹ کے طور پر کام کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے مقابلے کیلئے خصوصی طور پر ایک جامع داخلی سکیورٹی پالیسی نافذ کی جائے گی جس کی بنیاد چار اصولوں پر استوار ہو گی۔ شیریں مزاری نے کہاکہ متحرک اور غیر متحرک دہشت گردوں کے مابین روابط، گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنا، دہشت گردی کے خلاف قومی منصوبہ عمل (نیشنل ایکشن پلان) کا مکمل نفاذ اور اس میں توسیع ،ْدہشتگردوں کو تنہا کرنا، ان کی بیخ کنی کرنااور رد عمل سے بچائو کیلئے اقدامات کرنا ،ْ نصاب کی تشکیلِ نو اورمدارس کی قومی دھارے میں شمولیت اولین ترجیح ہوگی ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار