آرمی چیف نے 12 انتہائی خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

سزا پانے والے دہشتگردوں میں بنوں اور ڈی آئی خان جیلوں پر حملہ کرنے والے بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر یہ دہشت گرد99 افراد و سیکیورٹی اہل کاروں کے قتل میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

جمعہ 13 جولائی 2018 23:59

آرمی چیف نے  12  انتہائی خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو مزید 12 انتہائی خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ،، سزا پانے والے دہشتگردوں میں بنوں اور ڈی آئی خان جیلوں پر حملہ کرنے والے بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر یہ دہشت گرد99 افراد و سیکیورٹی اہل کاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 12 خطرناک دہشتگردوں کو سزا موت دیئے جانے کی توثیق کردی ہے ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی اور ان سب دہشتگردوں نے فوجی عدالت میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا ، سزائے موت پانے والے دہشتگردوں میں غنی رحمان ، عبدالغازی ، ضیائ الرحمان ، محمدزبیر ، عمر نواز، ساجد خان ، ہیبت خان ، احمد شاہ ، باز محمد ، مومین خان، سلیمان بہادراور جاوید خان شامل ہیں ،، ان دہشتگردوں کی کارروائیوں کی وجہ سے کل 99 اہلکار اور افراد شہید ہوئے جن میں 92 سیکیورٹی اہل کار اور سات شہری شامل تھے دہشتگرد غنی رحمان نے کیپٹن فصیح سمیت 3 فوجی شہید کیئے تھے ،، دہشتگرد عبدالغازی ، کرنل یوسف کی شہادت میں ملوث تھا ،، دہشتگردوں ضیائ الرحمن اور جاوید خان نے ایس پی خیرالحسیب اور دیگر کو شہید کیا تھا ،، دہشتگرد احمد شاہ نے اے این پی کے ناظم میاں مشتاق سمیت دیگر کو شہید کیا تھا ،، آرمی چیف نے قید کی سزا پانے والے دیگر 6 دہشتگردوں کی سزا پر عملدرآمد کی منظوری بھی دی ہے۔

(جاری ہے)

۔دفاعی زرایع نے بتایا کہ اب تک فوجی عدالتوں نے 231 دہشت گردوں کو موت کی سزا سنائی ہے اس مین سے 56 کی سزائے موت پر عمل درامد ہو چکا ہے تیرہ دہشت گردوں کو اپریشن رد الفساد سے قبل اور 43 کو رد الفساد کے دوران پھانسی دی گئی اس کے علاوہ 167 دہشتگردوں کو عمر قید سمیت دیگر سزائیں سنائی گئی ہیں جبکہ ایک شخص کو رہائی مل چکی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں