سی پیک نے دو طرفہ تعلقات کو اقتصادی جہتوں سے روشناس کرایا ہے، سی پیک منصوبے کو پاکستان میں سیاسی اور ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے،
سی پیک کے منصوبے پر معمول کے مطابق تیزی سے پیشرفت جاری ہے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی چین کے وزیر خارجہ وانگ یائی سے ملاقات کے دوران گفتگو
جمعرات 16 اگست 2018 23:37
(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی دوست ہیں اور ان کی یہ دوستی وقت کے ہر امتحان پر پورا اتری ہے اور بین الاقوامی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان مثالی تعاون پایا جاتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ اپنے وفد کے ہمراہ ان دنوں چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں جس کی دعوت چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سربراہ وانگ ینگ نے دی تھی۔ وفد میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی نمائندگی ہے جس میں کاروباری طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شامل ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے چین کے وزیر خارجہ کو بتایا کہ چین کے ساتھ دوستی اور سی پیک کے حوالے سے سیاسی قیادت اور عوام متفق ہیں اور اس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے سی پیک کی کامیابی اور پائیدار ترقی کیلئے گوادر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کی ترقی کوششیں کرنے پر زور دیا۔ انہوں کہا کہ گوادر میں مزید ترقیاتی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وفد نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے چین کی قیادت اور عوام کو نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی جانب سے چین کے نکتہ نظر کی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔چین کے وزیر خارجہ نے اس اعتما د کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مزید فروغ پائیں گے اور چین پاکستان کو اپنا با اعتماد ساتھی تصور کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات چین کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں جاری سیاسی انتقال اقتدار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ باہمی تعاون کو تمام شعبوں میں مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کے مابین وفود کے تبادلوں اور عوامی سطح پر روابط کے استحکام پر زور دیا۔ قبل ازیں پاکستانی وفد نے چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں چائنا پاور تعمیراتی کمپنی کا دورہ کیا اور اس کے سربراہ سے ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے پورٹ قاسم بجلی منصوبے پر ہونے والے کام کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ کمپنی پاکستان میں بجلی کے شعبے میں دوسرے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کرے گی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چائنا پاور کی معاونت سے شروع کیے جانے والے منصوبوں سے پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملی ہے اور یہ کمپنی دونوں ملکوں کے مابین اعتماد کا ذریعہ ہے۔وفد میں سینیٹرز نزہت صادق ، ستارہ ایاز ، محمد اکرم ، دلاور خان ، کہدہ بابر ، اعظم خان سواتی، بیرسٹرمحمد علی خان سیف ، مرزا محمد آفریدی، بہرامند تنگی او ر سیکرٹری سینٹ امجد پرویز شامل ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار