حق مانگیں گے،پارلیمنٹ پرلعنت نہیں بھیجیں گے،شہبازشریف

دھاندلی کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ منظور نہ ہوا توایوان کونہیں چلنے دیں گے،پارلیمانی کمیشن بنایا جائے جو 30دنوں میں تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے۔صدر ن لیگ شہبازشریف کا مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 اگست 2018 20:21

حق مانگیں گے،پارلیمنٹ پرلعنت نہیں بھیجیں گے،شہبازشریف
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اگست 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم اپنا حق مانگیں گے لیکن پارلیمنٹ پرلعنت نہیں بھیجیں گے،دھاندلی کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ منظور نہ ہوا توایوان کونہیں چلنے دیں گے،کمیشن 30دنوں میں تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے،ایوان میں شہبازشریف نے وزیراعظم سے لمبی تقریر کی۔

انہوں نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ دھاندلی کے نتیجے میں وجود میں آئی۔یہ اسمبلی متنازع ترین الیکشن سے وجود میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسا الیکشن تھا کہ پورے الیکشن میں پہلی بار 16لاکھ ووٹ مسترد ہوئے،دیہاتوں کے الیکشن پہلے اور شہروں کے الیکشن بعد میں آئے۔تمام جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

گلی محلوں ،نالوں سے بیلٹ پیپرز برآمد ہورہے ہیں۔یہ کیسا الیکشن تھا کہ فارم 45کے نتائج کچی پنسل سے دیے گئے۔شہبازشریف نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کونشانہ بنا کرکارکنان کیخلاف پرچے کاٹے گئے۔یہ پہلا الیکشن جس میں جیتنے والا اور ہارنے والا دونوں رو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018ء کا الیکشن تاریخ کی بدترین دھاندلی کا شمار ہوتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھاندلی پرپارلیمانی کمیشن بنایا جائے جو تحقیقات کرے۔

کمیشن دھاندلی کا پتا لگا کرذمہ داروں کوکیفرکردار تک پہنچائے۔کمیشن 30دنوں میں تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے۔ایوان میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے قائد ایوان عمران خان سے بھی بڑی تقریر کی۔شہبازشریف نے کہا کہ مطالبے کے منظور ہونے تک ایوان کی کاروائی کونہیں چلنے دیں گے۔ایوان کی عزت وتکریم سے بھی واقف ہیں۔ہم کبھی ایوان پرلعنت نہیں بھیجیں گے۔ہم کبھی نہیں کہیں گے کہ ہنڈی کے ذریعے پیسے بھجوائیں، بجلی کے بلوں کوآگ لگا دیں، اربوں کی سرمایہ کاری دھرنوں سے نہ آئے ہم نہیں چاہیں گے۔جب تک دھاندلی کوبے نقاب نہیں کرو گے ایوان کو نہیں چلنے دیں گے۔ہم اپنا حق مانگیں گے لیکن پارلیمنٹ پرلعنت نہیں بھیجیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں