عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر ترک صدر کا خط

عمران خان کووزیراعظم بننےپردل کی گہرائیوں سےمبارکباددیتاہوں۔بطوروزیراعظم عمران خان کی کامیابی کےلیےدعاگوہوں،رجب طیب اردغان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 18 اگست 2018 23:30

عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر ترک صدر کا خط
انقرہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18اگست 2018ء) :عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر ترک صدر کا خط موصول ہوا ہے۔رجب طیب اردغان کا کہنا ہے کہ عمران خان کووزیراعظم بننےپردل کی گہرائیوں سےمبارکباددیتاہوں۔بطوروزیراعظم عمران خان کی کامیابی کےلیےدعاگوہوں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والے قائد ایوان کے انتخابات میں پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے اس انتخاب میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دی۔عمران خان نے 176 ووٹ حاصل کئیے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کئیے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کسی بھی وزارت اعظمیٰ کے امیدوار کوووٹ نہیں دیا۔یوں عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہو چکے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ان کے حامیوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی انہیں برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے وہ پہلی ہم منصب تھیں جنہوں نے عمران خان کو فون کیا اور ان کو مبارکباد پیش کی۔

آج حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کو ایرانی صدر کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا گیا جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے بھی وزیر اعظم بننے پر عمران خان کو خصوصی مبارکباد دی اور پیغام بھجوایا۔عمران خان کووزیراعظم بننےپردل کی گہرائیوں سےمبارکباددیتاہوں۔بطوروزیراعظم عمران خان کی کامیابی کےلیےدعاگوہوں۔اللہ تعالیٰ عمران خان کا حامی و ناصر ہو۔انکا کہنا تھا کہ ترکی کےمعاشی بحران میں پاکستان کےتعاون پرشکرگزارہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ امیدکرتےہیں عمران خان کےدورمیں پاک ترک تعلقات مزیدبہترہونگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں