ملکی سیاست میں ہمیشہ پس پردہ ملٹری کا کردار رہا ہے ۔شاہد خاقان عباسی
وزیر اعظم عمران خان کا سول ملٹری تنائو کو مفروضہ کہنا مضحکہ خیز ہے ،ماضی میں خمیازہ بھگتنے کے باوجود بھی سبق نہیں سیکھا جارہا، نواز شریف نے کوئی ڈیل کی اور نہ ہی وہ کسی ڈیل کے حق میں ہیں، اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی،سابق وزیر اعظم میڈیا کنٹرولڈ ہیں، عدالتیں شکایتیں کررہی ہیں، جب ادارے آئین سے باہر جاتے ہیں تو مارشل لا ء لگتے ہیں، مجھے عدالتوں اور سڑکوں پر بے عزت ہونے کا کوئی شوق نہیں،ان حالات میں وزیر اعظم نہیں بننا چاہتا،نجی ٹی وی کو انٹرویو
ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:31
(جاری ہے)
وزیر اعظم عمران خان کا سول ملٹری تنائو کو مفروضہ کہنا مضحکہ خیزہے۔
حالانکہ اس وقت بھی سول ملٹری تنائو چل رہا ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا ماضی میں خمیازہ بھگتنے کے باوجودہ بھی ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھا حالانکہ جب ادارے آئین سے باہر جاتے ہیں تو تب جھگڑے ہوتے ہیں اور مارشل لا ء لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فوج اور کسی دوسرے ادارے سے جھگڑا نہیں ہم صرف ملکی نظام آئین کے مطابق چلانے کے حق میں ہیں۔ اور ویسے بھی آئین کے متصادم کوئی کام نہیں ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سول اور ملٹری شپ ، انٹیلی جنس ایجنسیز اور جوڈیشری کا کیا کردار ہے ۔ اور کس کا آئین میں کتنا دائرہ کار ہے تب معاملات خراب نہیں ہونگے ۔ انہوں نے دوبارہ سے وزیر اعظم بننے کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے عدالتوں اور سڑکوں پر بے عزت ہونے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ اور یہاں وزیر اعظم بننابہت مشکل کام ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نہ کوئی ڈیل کی اور نہ ہی وہ اسکے حق میں ہیں۔ اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب الیکشن کے دوران ایک آر او کہہ رہا ہو کہ ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں ہمیں اوپر سے ہدایات آتی ہیں تو پھر وہ الیکشن کیسے شفاف رہ سکتا ہے۔ جس چیز کی ابتداء غلط ہو تو وہ زیادہ دیر تک نہیں رہتی ۔ ملک میں جو حکومت چل رہی ہے وہ آئے دن یو ٹرن لیتی ہے ان سے ملکی مسائل حل ہونے والے نہیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر 5 رکنی لارجر بنچ 14 مئی 2024ء کو سماعت کرے گا
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے پر ..
s اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اسلامی یونیورسٹی سالانہ انتخابات
صدرمملکت آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے اراکین آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ..
دل کی بیماریوں کو سنجیدگی سے لینے اور ان کی روک تھام پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، ماہر صحت
کامسٹیک20 مئی سے''ڈرگ ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ: آرٹس اینڈ سائنس'' کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی ورکشاپ ..
ا* کشمیر سپریم لیگ کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے حمایت اور اعتراف
قربانی کے جانوروں سے متعلق دھوکہ دہی پر مبنی جعلی اشتہارات سے خبردار رہیں، سعودی عرب کی عازمین حج ..
پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) نے پیشہ ور موسیقاروں اور فنکاروں کی نگرانی میں منعقد ہونے ..
مدارس کے طلبا کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ان میں ہنر مندی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے، ..
متعصب بھارتی میڈیا کی آزاد کشمیر میں مہنگائی کیخلاف جاری احتجاج کو غلط رخ دینے کی کوشش
وزیراعظم سے سعودی عرب کے معروف کاروباری گروپ التمیمی کے صدر اور سردار محمد الیاس کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مارڈالا
-
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ
-
ملک کے دور دراز علاقوں میں 2 نئے پاسپورٹ دفاتر قائم
-
کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی