عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کیلئے برسر اقتدار میں آئے ہیں ،ْ

عوام کو پیپلزپارٹی کا دوریاد آئیگا ،ْ سید خورشید شاہ بلدیاتی نظام کا اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہے ،ْوفاقی حکومت سارے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لا سکتی ،ْ سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے ایف بی آر کا چیئرمین پارلیمنٹ کو لگانا چاہیے ،ْ صحافیوں سے گفتگو

پیر 24 ستمبر 2018 15:04

عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کیلئے برسر اقتدار میں آئے ہیں ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کیلئے برسر اقتدار میں آئے ہیں ،ْ پیپلزپارٹی نے کبھی غریب کے استعمال کی چیزیں مہنگی نہیں کیں، عوام کو اب پیپلزپارٹی کا دوریاد آئیگا ،ْ بلدیاتی نظام کا اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہے ،ْوفاقی حکومت سارے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لا سکتی ،ْ سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے ایف بی آر کا چیئرمین پارلیمنٹ کو لگانا چاہیے۔

پیر کو پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کیلئے برسر اقتدار آئے ہیں ،ْگیس اور پٹرول سمیت دیگرچیزوں پرٹیکس غریب کی جیب سے نکالا جا رہا ہے، عمران خان نے عوام کو سہانے خواب دکھائے کہ دودھ کی ندیاں بہا دوں گا۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے کہا کہ بلدیاتی نظام خالصتاً صوبائی معاملہ ہے اور بلدیاتی نظام کا اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہے۔

وفاقی حکومت سارے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لا سکتی۔ وفاقی حکومت صرف پنجاب یا کے پی کے بارے فیصلہ کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نے دعویٰ کیا تھا سارے ڈاکوئوں کو پکڑ کر پیسہ واپس لائوںگا، آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے ایف بی آر کا چیئرمین پارلیمنٹ کو لگانا چاہیے، دنیا میں سب سے کم ٹیکس ریشو ہمارا ہے۔ وہی 8 لاکھ ٹیکس ادا کرنے والے ہیں جن کو بڑھانے کی کوئی بات نہیں کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں