اپوزیشن کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینےکا مطالبہ
حکومت کا منی بجٹ منی مہنگائی کا بم ہے، تبدیلی والوں نے الف لیلیٰ کی داستانیں سنائیں، سی پیک پرحکومتی بیانات مشکوک ہیں، حکومت ووٹوں کی نہیں دھاندلی کی پیداوار ہے۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا ایوان میں اظہار خیال
ثنااللہ ناگرہ پیر 24 ستمبر 2018 18:05
(جاری ہے)
تعلیم وصحت، امن وامان اور فرانزک لیب یا سیف سٹی دیگر منصوبوں پرہمیں فخر ہے کہ ہم نے نوازشریف کی لیڈرشپ میں ملک وقوم کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں 2 رائے نہیں کہ حکومت عوام کے ووٹوں کی نہیں دھاندلی کی پیداوار ہے۔
عام انتخابات میں تبدیلی والوں نے نعرے لگائے۔ جوش خطابت میں بڑے بڑے سبز باغ دکھائے گئے ، وعدے بھی کیے لیکن جن لوگوں نے پی ٹی آئی کوووٹ دیے وہ بھی آج واویلا کررہے ہیں۔ نئے پاکستان کی نوید سنانے والے اور میرٹ کواسٹیبلش کرنے کا نعرہ لگانے والے، وعدہ کیا گیا تھا کہ بہترین ٹیم میدان میں لیکر آئیں گے ۔لیکن آج امپورٹڈ ایڈوائز ر ہرجگہ نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پروٹوکول نہ لینے اور سادگی کی دھول آنکھوں میں جھونکی گئی۔امریکی وزیرخارجہ سے گفتگو کے معاملے پرغلط بیانی کی گئی ۔چین کے وزیرخارجہ کوسرآنکھوں پربٹھایا جاتا بلکہ انہیں انتہائی بے رخی سے استقبال کیا گیا۔میں پوچھتا ہوں کہ ضرورت تھی چین سے دشمنی لینے کی؟ چین نے جنگوں میں ہمارا ساتھ دیا۔ سی پیک کے حوالے سے جس طرح کنفیوژن پیدا کی ہے۔بیرونی دنیا میں حکومتی لوگوں نے جس طرح سی پیک کیلئے باتیں کیں۔اس طرح کا نئی حکومت کورویہ زیب نہیں دیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 50ارب ڈالر کا منصوبہ جس میں 30ارب ڈالر کے صرف بجلی کے منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے بہت سی باتیں بنائی گئیں۔سی پیک کیلئے حکومتی بیانات مشکوک ہیں۔غلط باتوں سے سی پیک کوٹارگٹ کرنے کی کوشش کرنے کی گئی۔سی پیک پاکستان کی ترقی کاایک عظیم منصوبہ ہے۔پاکستانی عوام سی پیک منصوبے کوکہیں نہیں جانے دے گی۔شہبازشریف نے کہا کہ برسوں مہنگائی کا رونا رویا گیا لیکن منی بجٹ میں ؟ اسد عمر سے توقع نہیں تھی کہ یہ اس طرح کا عوام دشمن بجٹ لے کرآئیں گے؟گیس کی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں ایک دھیلہ گیس کی قیمت نہیں بڑھائی۔ہم نے کسانوں کواربوں روپے کی سبسڈی مہیا کرکے کھاد سستی دی۔ اب گیس کی قیمت بڑھا کرمہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔ گیس کی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حکومت خوش قسمت ہے کہ ان کوکوئی بحران ورثے میں نہیں ملا ہے۔ اس کا کریڈٹ نوازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کوجاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیشنل پریس کلب کے راولپنڈی کیمپ آفس میں گرین میٹر کی تنصیب، سولرسسٹم آن کر دیا گیا
3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کی کوشش کرنے والی ملزمہ کا ذہنی طبی معائنہ کرانے کا حکم
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا ..
مہرگڑھ یوتھ لیڈرزکی33 رکنی طلبائ وطالبات پرمشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ ..
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آئندہ تین روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ