عمران خان کی نیت پر کوئی شک نہیں لیکن ان کی ٹیم ٹھیک نہیں ہے،نبیل گبول

منگل 16 اکتوبر 2018 23:58

عمران خان کی نیت پر کوئی شک نہیں لیکن ان کی ٹیم ٹھیک نہیں ہے،نبیل گبول
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ عمران خان کی نیت پر کوئی شک نہیں لیکن ان کی ٹیم ٹھیک نہیں ہے۔اسحاق ڈار نے نواز شریف کو یہ دن دیکھایا اور اب اسد عمر عمران خان کو مروائیں گے،نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم بہت نا تجربہ کار ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے کوشش کی کہ حکومت پر ابھی اتنے جلدی تنقید نہ کریں لیکن اگر ہم نے ایسا نہیں کیا تو عوام ہمیں پکڑیں گے کہ ہم کچھ کیں نہیں بول رہے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کو یہ دن دیکھایا اور اب اسد عمر عمران خان کو مروائیں گے، انہیں کچھ نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نیت پر کوئی شک نہیں لیکن ان کی ٹیم ٹھیک نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں