الیکشن کمیشن نے کے پی کے اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 2 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

پیر 22 اکتوبر 2018 20:23

الیکشن کمیشن نے کے پی کے اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 2 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے کے پی کے اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پی کے 7 سوات سے اے این پی کے وقار احمد خان، پی کے 44 صوابی سے پی ٹی آئی کے عاقب الله خان، پی کے 53 مردان سے محمد عبدالسلام، پی کے 61 نوشہرہ سے محمد ابراہیم خٹک، پی کے 64 نوشہرہ سے لیاقت خان اور پی کے 78 پشاور سے ثمر ہارون بلور کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 3 اٹک سے افتخار احمد خان اور پی پی 103 فیصل آباد سے جعفر علی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں