بے روزگار پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

قطر نے پاکستانیوں کیلئے ایک لاکھ نوکریاں دینے کے اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 12 نومبر 2018 17:39

بے روزگار  پاکستانیوں کے لیے خوشخبری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2018ء) قطر کے پاکستانیوں کیلئے ایک لاکھ نوکریاں دینے کے اعلان میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،ْقطر نے پاکستانیوں کی بھرتی کیلئے ویزہ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر کا وفد وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کرے گاجس میں پاکستانی افرادی قوت کی بھرتیوں کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

واضح رہے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان پاکستان کے دورے کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے تھے۔ قطری وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی۔قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان کی اسلام آباد آمد کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران قطری وزیر خارجہ نے پاکستانیوں کو ایک لاکھ نوکریاں بھی دینے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ایک لاکھ نوکریوں کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان نے قطر کے سرمایہ کاروں کو توانائی اور ریفائنری کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ قطری سرمایہ کاروں کو زرعی، لائیو اسٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ۔

ملاقات کے دوران قطری وزیرخارجہ نے انتخابات میں کامیابی پر امیر قطر کا مبارکباد کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ جبکہ دوسری جانب قطری حکومت نے پاکستانیوں کو ویزہ فراہمی کا عمل آسان بنانے کیلئے پاکستان میں ہی ویزہ سینٹر بھی کھولنے کا اعلان کیا ۔ قطر کی حکومت پاکستان میں براہ راست روزگار کے متلاشی پاکستانیوں کی بھرتی کرکے انہیں قطر لے جائے گی۔ قطر کے اس فیصلے سے سعودی عرب سے بے روزگار ہو جانے والے پاکستانی سب سے زیادہ مستفید ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں