عامر لیاقت نے دین میں یوٹرن لینے کی اہمیت بتا دی

یو ٹرن واپس پلٹنے والے کو کہتے ہیں،ہمارے دین میں واپس پلٹنے والا "رجوع" کرنے والا ہے۔واپس پلٹنا اچھا ہوتا ہے بات پر جمے رپنے اچھا نہیں ہوتا۔ ہر بڑا لیڈر اور انسان یو ٹرن لیتا تھا اور لیتا رہے گا۔ عامر لیاقت کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 17 نومبر 2018 12:04

عامر لیاقت نے دین میں یوٹرن لینے کی اہمیت بتا دی
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کا یو ٹرن سے متعلق نیا بیان ایک بار پھر سے زیر بحث ہے۔سیاسی مبصرین اور سیاسی رہنماؤں کی طرف سے بھی وزیراعظم کے نئے بیان پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ یو ٹرن واپس پلٹنے والے کو کہتے ہیں۔ہمارے دین میں واپس پلٹنے والا "رجوع" کرنے والا ہے۔

واپس پلٹنا اچھا ہوتا ہے بات پر جمے رپنے اچھا نہیں ہوتا۔عمران خان نے یوٹرن سے مراد رجوع کو لیا ہے۔اور صحیح مطلب اخذ کیا ہے۔ہر بڑا لیڈر اور انسان یو ٹرن لیتا تھا اور لیتا رہے گا۔
عامر لیاقت نے کھل کر عمران خان کے بیان کی حمایت کی اور اس کا دفاع بھی کیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو لیڈر حالات کے مطابق یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں کیونکہ ہٹلر اور نپولین نے یوٹرن نہ لے کر بڑی شکست کھائی ،ْ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں، جھوٹ بولا ،ْدورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،ْاس بار چین کا دورہ جتنا کامیاب رہا کسی وزیراعظم کا دورہ اتنا کامیاب نہیں رہا، چین سے ہر قسم کی امداد مل رہی ہے، ہم مطمئن ہیں ،ْدبئی میں پاکستان کے 15 ارب ڈالرز کا سراغ لگایا لیا ہے، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سے معاہدہ ہوچکا ہے، معاہدوں سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے میں مدد ملے گی۔

احتساب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے، نیب چھوٹے مقدمات میں الجھ چکا، اس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے ،ْکرپشن کیس کا سامنا کرنے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نہیں بن سکتے ،ْشہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا قوم سے مذاق ہوگا ،ْحکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کریگی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، اس بار چین کا دورہ جتنا کامیاب رہا کسی وزیراعظم کا دورہ اتنا کامیاب نہیں رہا، چین سے ہر قسم کی امداد مل رہی ہے، ہم مطمئن ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں