وقت آگیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو خود ارادیت کا مکمل حق دے ،ْوزیر خزانہ

پیر 17 دسمبر 2018 16:29

وقت آگیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو خود ارادیت کا مکمل حق دے ،ْوزیر خزانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے کہاہے کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو خود ارادیت کا مکمل حق دے۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے اپنے مذمتی بیان میں مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں نہتے کشمیریوں کا قتل بھارتی فورسز کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا تسلسل ہے جسے فوری رکنا چاہیے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گزشتہ روز نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11مظلوم کشمیری شہید ہوگئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں