قوم کیلئے خوشخبری: حکومت مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد جنوری کے پہلے ہفتہ کرے گی

حکومت54سال پرانے ایشو کو حل کرنے جارہی ہے ، آئندہ سے مہمند ڈیم پر باقاعدہ کام شروع ہو جائیگا ،جس سے 800میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ،وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا

بدھ 19 دسمبر 2018 21:11

قوم کیلئے خوشخبری: حکومت مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد جنوری کے پہلے ہفتہ کرے گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج قوم کو بڑی خوشخبری دینے جا رہے ہیں54 سال پرانے ایشو مہندسین کو حل کی طرف لے کر جا رہے ہیں، مہمند ڈیم جہاں بننا تھا وہاں دہشت گردی جاری تھی مہنمد ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے جارہے ہیں اور آئندہ ماہ سے مہنمد ڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز شروع ہوجائیگا ۔

(جاری ہے)

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں ان سب لوگوں کو رلاوں گا جنہوں نے ملک کو اندھیرے میں رکھا ہے، مہمند ڈیم کیلئے بیرونی امداد نہیں لیں گے خود انتظام کریں گے ،مہند ڈیم کا مسئلہ کئی دہائیوں سے زیر التوا تھامہند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں ،مہمند ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ڈیم کیلئے سوا 3 سو ارب ڈالر درکار ہیں وفاقی وزیر پانی فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مہند ڈیم کا سنگ بنیاد جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو گا تقریب میں وزیراعظم، آرمی چیف بھی شرکت کریں گے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار بھی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گینواز شریف کو پنجاب کا ڈاکو کہوں گا انہوں نے کہ کہا کہ ان ڈاکووں کو اپنی سیاست سے بھگاوں گا اور پانی کا مسئلہ جلد حل کروں گا انہوں نے کہا کہ ہمیں 45 سال قبل ہی ڈیم کی تعمیر پر باقاعدہ طور پر کام شروع . کردینا چائے تھا لیکنپانی کے مسئلے پر کسی نے توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ہمیں پانی کیمسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے چئیرمین واپڈا مزمل حیسن کا لہنا تھا کہ پن بجلی منصوبوں کی اہمیت کا سب کو ادراک ہیکئی دہائیوں سے ہم مجرمانہ غفلت کر رہے ہیں مہند ڈیم سے 18 ہزار ایکڑ بنجر زمین سیراب ہو گی اس کے علاوہ سیلاب کی روک تھام میں مدد ملے گی جبکہ پشاور والوں کو پانی وافر میسر آئے گاچئیرمین واپڈا نے دعوی کیا کہ اگلے 5 سے 6 ماہ میں دیامر بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیں گیپانچ دہائیوں کی تاخیر کے بعد ڈیم پر کام شروع ہوگاسیکرٹری آبی وسائل شمائل خواجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے متنازعہ ڈیمز کی تعمیر پر عالمی بنک سے رجوع کر چکے ہیں عالمی بنک نے رتلے اور کشن گنگا ڈیمز پر تجاویز دی ہیں تجاویز پر اٹارنی جنرل آفس جواب تیار کر رہا ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں