چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا ایک اور فیصلہ

لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو 8 سال بعد بری کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 جنوری 2019 11:42

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا ایک اور فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2019ء) : چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے لڑکی سے زیادتی کے ملزم کو 8 سال بعد بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے سرگودھا کی لڑکی سےمبینہ زیادتی سےمتعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا یہ زنا باالرضا کا کیس ہے ، لڑکی نے7 مہینےتک کسی رپورٹ کا اندراج نہیں کروایا، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ انصاف آج کل وہی ہے جومرضی کا ہو، خلاف فیصلہ آجائے تو انصاف نہیں ہوتا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ استغاثہ اپنامقدمہ ثابت کرنےمیں ناکام رہا، لڑکی زیادتی کے وقت بالغ تھی، جب لوگوں نےخاتون کودیکھ لیا تب اس نے زیادتی کا الزام عائد کر دیا، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کےبارےمیں کچھ نہیں لکھا، مقدمہ2010ء میں درج ہوا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں عدالت نے زیادتی کیس کے مجرم کو 8 سال کے بعد بری کرتے ہوئے سرگودھا کی لڑکی سےمبینہ زیادتی کا معاملہ نمٹادیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی سپریم کورٹ نے اہلیہ رخسانہ بی بی کے قتل کیس کے ملزم احمد علی کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیکر ساڑھے 9سال بعد بری کردیا تھا، عدالت نے ریمارکس دیئے مقدمے کے گواہ جائے وقوع سے میلوں دور رہتے ہیں، ٹرائل کورٹ میں قتل کے ٹھوس شواہد نہیں آئے۔قبل ازیں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اغوا کیس میں بھی عمر قید کی سزا پانے والے دو ملزمان کو بری کردیا تھا۔

جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اغوا کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئے کہ اگر گواہ ڈرتے ہیں تو انصاف نہ مانگیں۔اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ سچی شہادت کے لیے سامنے آ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ماں باپ یا عزیزوں کے خلاف شہادت کے لیے گواہ بنو۔ انہوں نے کہا کہ مغوی کی بازیابی پولیس کے ذریعے نہیں ہوئی۔

مغوی بازیاب ہونے کے چھ ماہ کے بعد شامل تفتیش نہیں ہوا۔ اور مغوی نے چھ ماہ تک پیش نہ ہونے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا۔ عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے عمر قید کے ملزموں کی سزائیں ختم کرنے اور بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ اپنا منصب سنبھالتے ہی ایکشن میں آگئے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے رواں ہفتے پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے لیے پانچ بینچ تشکیل دے رکھے ہیں ۔

گذشتہ ہفتے جاری کاز لسٹ کے مطابق بینچ نمبر 1،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس مقبول باقر،جسٹس منصور علی شاہ ،بینچ نمبر 2 جسٹس عظمت سعید ،جسٹس فیصل عرب ،جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل، بینچ نمبر3 جسٹس مشیر عالم ،جسٹس قاضی فائز عیسی، بینچ نمبر4 جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منیب اختر ،جسٹس یحییٰ آفریدی اور بینچ نمبر 5 جسٹس منظور ملک اورجسٹس طارق مسعود پرمشتمل ہے ۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ برسوں پُرانے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کے عزم پر عمل پیرا ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں