سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستا ن کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری
پا ک سعودی عرب کا دوطرفہ تجارتی، سرمایہ کاری اور عوامی و کاروباری سطح پر تعلقات کے فروغ اور مضبوط اقتصادی شراکت داری استوار کرنے کیلئے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق انتہاء پسندی و دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ، دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت افغانستان میں مسئلہ کے سیاسی حل اور امن و استحکام کے فروغ کی اہمیت پر اتفاق شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے پیش نظر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل قائم کرنے کا فیصلہ مجموعی طور پر 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی سرمایہ کاری اور تجارت بڑھے گی، اعلامیہ سعودی ولی عہد کی وزیراعظم عمران خان کے پاکستان کو اسلامی سماجی و اقتصادی اصولوں پر مبنی فلاحی ریاست بنانے کے ایجنڈا کی تعریف، تعاون و حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی پاکستان کی سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر میں مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے قائدانہ اور مثبت کردار کی تعریف سعودی عرب نے اسلامی دنیا میں پاکستان کی اہم پوزیشن اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے اس کی کوششوں کی تعریف کی
پیر 18 فروری 2019 20:22
(جاری ہے)
اس دو روزہ دورہ میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تاریخی تعلقات کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی قیادت اور ان کی دانشمندانہ حکومت کے لئے کوششوں، بالخصوص سالانہ کروڑوں عازمین کیلئے خدمات کو سراہا۔
وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ترقی و سرمایہ کاری کے لئے قیادت کو بھی سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس سے سعودی عرب میں وڑن 2030ئ کے تحت ترقی و خوشحالی میں تیزی آئے گی۔ اعلامیہ کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کے پاکستان کو اسلامی سماجی و اقتصادی اصولوں پر مبنی فلاحی ریاست بنانے کے ایجنڈا کی تعریف کی اور سعودی عرب کی جانب سے تعاون و حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے دوران انہوں نے تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی بڑھوتری کو سراہا۔ اس دوران دوستانہ ماحول میں مختلف معاملات پر بات چیت ہوئی اور فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر رابطوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مذاکرات میں پاکستان نے سعودی عرب کی جانب دنیا بھر میں مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے قائدانہ اور مثبت کردار کو سراہا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے بھی اسلامی دنیا میں پاکستان کی اہم پوزیشن اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے اس کی کوششوں کی تعریف کی۔ فریقین نے دوطرفہ مضبوط دفاعی و سلامتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس شعبہ میں مشترکہ مقاصد کی جانب تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ سعودی عرب اور پاکستان کی جانب سے انتہائ پسندی و دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کی جانب سے دی گئی قربانیوں اور حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے شہدائ کو خراج عقیدت پیش کیا اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ عالمی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ بین الاقوامی کوششوں میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے نظام کو سیاسی بنانے سے گریز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے مشرق وسطیٰ میں عرب امن اقدام اور بین الاقوامی یقین دہانیوں جن میں فلسطینی عوام کے جائز حقوق بشمول ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت یروشلم ہو، کے مطابق جامع اور پائیدار امن کے حصول کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے سرکاری سطح کے مذاکرات کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لئے کھلے پن کا مظاہرہ کرنے اور اس حوالے سے کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کرتار پور کراسنگ پوائنٹ کو کھولنے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور دیرینہ مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ فریقین نے افغانستان میں مسئلہ کے سیاسی حل اور امن و استحکام کے فروغ کی اہمیت پر اتفاق کیا تاکہ ہمسایہ ممالک میں مقیم لاکھوں افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جا سکیں اور ملک کی ترقی و دیرپا امن کے لئے کردار ادا کر سکیں۔ اس موقع پر سعودی عرب نے پاکستان کی جانب سے لاکھوں افغان مہاجرین کی فراخدلانہ میزبانی کرنے اور افغان تناظر میں دیگر اقدامات کو سراہا۔ اعلامیہ کے مطابق مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے پیش نظر دونوں برادر ممالک نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ کونسل کی سربراہی سعودی عرب کی جانب سے ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع اور پاکستان کی جانب سے وزیراعظم مشترکہ طور پر کریں گے۔ اس کا مقصد مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا اور ادارہ جاتی شکل دیتے ہوئے نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔ کونسل کے اجلاس دونوں ممالک میں ہوں گے۔ اس دوران دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دونوں ممالک کے عوام اور تاجروں کے مابین رابطوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں تمام دستیاب راستے اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔ مشترکہ کمیشن برائے تجارت و کاروبار جو اب سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا حصہ ہے، کو مخصوص شعبوں اور مصنوعات کے حوالے سے دوطرفہ تجارت میں سہولت فراہم کرے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے تجارت کو فروغ دینے، نمائشوں و دیگر ایونٹس میں شرکت کرنے، تاجروں کے اجلاسوں کا خیرمقدم کرنے اور دونوں ممالک میں مضبوط اقتصادی شراکت داری کے لئے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کرنے سے متعلق اقدامات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقتصادی تعلقات میں بڑھوتری کو اجاگر کرتے ہوئے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ مجموعی طور پر 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی سرمایہ کاری اور تجارت بڑھے گی۔ سعودی عرب نے پاکستان میں کاروبار میں آسانی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں سہولت کے لئے حکومت پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کو پاکستان کی اقتصادی نمو و ترقی میں شراکت دار بننے کی دعوت دی۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کی ملک میں اقتصادی و سماجی ڈھانچہ کی ترقی کے لئے کوششوں کو بھی سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی بڑی صلاحیت ہے جو خطے کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرے گا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے امن کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے مابین ڈائیلاگ، باہمی عزت اور مفاہمت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کی۔ دو روزہ سرکاری دورہ کے اختتام پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پرتپاک مہمان نوازی کرنے اور ان کے برادرانہ جذبات پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مستقبل میں ان کے جلد دورہ پاکستان کے حوالے سے امید ظاہر کی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
وفاقی وزیر خزانہ و محصوولات محمد اورنگ زیب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد ،کے الیکٹرک کے لیے 70 ارب اور آزاد جموں و کشمیر ..
ایف بی آر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ممبر آپریشنز انلینڈ ریونیو اس غفلت کے مرتکب پائے گئے،وزیراعظم کو ..
اسلام آباد پولیس کے 323افسران محکمانہ ترقی کے امتحان میں کامیابی
آئیسکو نے بدھ کو بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
آئی جی اسلام آباد کا فورس کی ویلفئیر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ،48کنسٹیبلان کو اگلے عہدوں پر ترقی ..
آئی جی اسلام آباد کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ ،زخمی کنسٹیبل نثار کی تیمارداری کی
وزیراعظم پیکیج کے تحت اسلام آباد پولیس کے شہداء اور دوران سروس وفات پا جانیوالی6افسران کے بچوں کو بھرتی ..
سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اسلام آباد میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد
شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد،تحریک "نشہ اب نہیں "کے آغاز سے لے کر اب تک منشیات فروشی میں ملوث 204ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات