نواز شریف نے جیل میں ’’ناول گاڈ فادر ‘‘ کا مطالعہ شروع کردیا

جیل حکام نے ناول کی کاپی فراہم کردی

بدھ 20 مارچ 2019 19:52

نواز شریف نے جیل میں ’’ناول گاڈ فادر ‘‘ کا مطالعہ شروع کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے جیل کوٹ لکھپت میں ناول گا ڈ فادر پڑھنا شروع کردیا ہے۔ نواز شریف نے ’’ناول گا ڈ فادر‘‘ اردو ترجمہ کی کاپی جیل میں منگوا لی ہے اور اس اہم ناول کا مطالعہ شروع کردیا ہے۔ نواز شریف کو پانامہ کیس کی سماعت کے دوران ججوں نے گا ڈ فا در کا لقب دیا تھا جس کے بعد اس ناول کی مانگ میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستانی صحافی رئوف کلاسرا نے اس ناول کا ترجمہ اردو میں کیا ہے جس کی کاپی نواز شریف پڑھ رہے ہیں ۔ گا ڈ فادر ناول امریکہ کے مشہور کر شخص کے ارد گرد گھومتا ہے جو کرپشن اور جرائم کی دنیا کا ایک انوکھا کردار ہے اور حکومتیں گارڈ فاتر کو پکڑ نہیں سکتی۔ نواز شریف بھی اربوں روپے قومی دولت لوٹنے کے الزام میں جیل کی سزا کا ٹ رہے ہیں اور گارڈ فادر کی طرز پر موصوف بھی غریب پاکستانی قوم کا خزانہ لوٹ مار کرنے کا الزام ہے اور لوٹ مار کے سرمایہ سے لندن میں قیمتی گھر اور جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں