پارلیمانی رابطوں کو فروغ دے کرفرانس کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی فرانس کے پارلیمانی وفد سے ملاقات میں گفتگو

وفدکا تعلیم، توانائی، ذراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی تجویز سے اتفاق

بدھ 24 اپریل 2019 15:01

پارلیمانی رابطوں کو فروغ دے کرفرانس کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی فرانس کے پارلیمانی وفد سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان فرانس کے درمیان خوشگوار دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور دونوں ممالک اہم علاقائی و عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی رابطوں کو فروغ دے کر مو جودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے، اسد قیصر نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سینیٹر علیزرڈ پاسکل کی سربراہی میں فرانس کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوان اسد قیصر نے کہا کہ پاکستا ن فرانس کے درمیان خوشگوار دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور دونوں ممالک اہم علاقائی و عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی رابطوں کو فروغ دے کر مو جودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔

اسد قیصر نے دو طر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھرمیں پارلیمانوں کے ساتھ تعاون اور رابطوں کو بڑھا کر دنیا کو درپیش چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں فرینڈشپ گروپس کو مستحکم بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، دہشت گردی اور انتہاپسندی دنیا کے امن اور استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہے اور اس کا خاتمہ عالمی سطح پر قریبی تعاون کے ذریعے ممکن ہے۔

دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دے کر پاک۔فرانس بزنس الائنس کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صنعت، توانائی، ذراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں جن سے فرانسیسی سرمایہ کار مٴْستفید ہو سکتے ہیں۔ ملاقات کے دوران فرانسیسی وفد کے سربراہ علیزرڈ پاسکل نے کہاکہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور فرانس پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین رابطوں کو فروغ دے کر دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید خوشگوار اور مٴْستحکم بنایا جاسکتا ہے۔ سربراہ فرانسیسی وفد نے کہاکہ خطے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، فرانس اور پاکستان کے ما بین قریبی تعاون خطے اور اس سے باہر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نا گزیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ فرانس پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرینڈ شپ گروپس کا کردار دونوں ممالک کی پارلیمانو ں کو قریب لانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ فرانسیسی وفد نے تعلیم، توانائی، ذراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی سپیکر کی تجویز سے اتفاق کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں