عوام کو صرف اسلامی پارلیمانی فیڈرل نظام پسند ہے، بلاول بھٹو
صدارتی نظام ہو،18ویں ترمیم ہو، یا پھر ون یونٹ کا معاملہ ہو،غیرجمہوری عناصرکی سازشیں ناکام بنائیں گے، صدارتی نظام صرف امریکا میں چل رہا، باقی آمر نے صدارتی نظام لگایا ،یا کچھ عرصے کیلئے چلا، جمہوریت میں تھرڈ ایمپائرکی نہیں عوام کی مرضی چلتی۔میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اپریل 2019 18:24
(جاری ہے)
جب بھی اور جہاں بھی جمہوریت اور انسانی حقوق کو خطرہ ہوتو ہم سب ملکر ان خطرات کا مقابلہ کرسکیں گے۔
ہم جمہوریت کا دفاع اور انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے،عوامی مسائل کیلئے ملتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب چین میں ہیں ، کیونکہ چین میں ون بیلٹ ون روڈ فورم ہو رہا ہے، سی پیک پیپلزپارٹی نے شروع کیا ، اور ن لیگ نے آگے چلایا، ہم سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی بھی منصوبے کو اہمیت دے گی۔سی پیک پر ہم اس حکومت کو بالکل کمپرومائز نہیں کرنے دیں گے۔ سندھ میں تھرپراجیکٹ بنایا، سی پیک سے پورے پاکستان کا فائدہ ہے۔خان صاحب حکومت نے اپنا ہی وعدہ توڑا اور سی پیک کے فنڈز کو غیرقانونی طریقے سے استعمال کیا، سی پیک کا پیسا اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو دلوایا، سی پیک کو متنازع نہ بنایا جائے۔پاکستان اور چین کی دوستی پرانی ہے ، امید ہے موجودہ حکومت بھی پاک چین تعلقات کو مضبوط بنائے گی۔اس ملک میں ایمپائر صرف عوام ہیں، جمہوریت میں صرف عوام کی مرضی چلتی ہے تھرڈ ایمپائر کی مرضی نہیں چلتی۔صدارتی نظام ہو، 18ویں ترمیم ہو، یا پھر ملک کو ون یونٹ بنانے کی بات ہو، میں سمجھتا ہوں یہ نئی جمہوریت ہے ، ہر نئی جمہوریت میں غیرجمہوری عناصرہوتے ہیں ان کی سوخواہشیں ہوسکتی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ جمہوری طریقے سے ملک میں صدارتی نظام نہیں آسکتا، صدارتی نظام ملک قو م اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے۔تمام سیاسی قوتیں اس سازش کو ناکام بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ہمارا اسلامی پارلیمانی فیڈرل نظام پسند ہے۔دنیا میں صدارتی نظام صرف امریکا میں چل رہا ہے، باقی جہاں بھی صدارتی نظام لگایا گیا ،وہ صرف آمر نے لگایا ،یا کچھ عرصے کیلئے چلایا گیا۔اس موقع پر ن لیگی رہنماء مشاہداللہ خان نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں عاصمہ جہانگیرمرحومہ سے متعلق فورم تھا، ان کی بیٹی نے ہمیں فورم میں دعوت دی۔ بلاول بھٹو نے مختلف ایشوز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، مجھے خوشی ہوئی ، اس لیے کہ انہوں نے اس ملک کی خدمت کرنی ہے، انہوں نے جمہوری ، قانونی نکات کا اظہار کیا ہے۔ملک اور جمہوریت،آئین اور قوم کی خوش قسمتی ہے کہ بلاول بھٹو جیسے نوجوان پاکستان کی بڑی جماعت کی قیادت کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار