آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ، مقبوضہ کشمیر اور افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا ہے، وزیر خارجہ

ایک واضح پیغام دنیا کے سامنے ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں اصل حقائق اس وقت سامنے آئیں گے جب کرفیو اٹھے گا، شاہ محمود قریشی کا بیان

پیر 19 اگست 2019 19:34

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ، مقبوضہ کشمیر اور افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا ہے، وزیر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میںتوسیع پر کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم نے اپنا آئینی اختیار استعمال کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم نے اپنا آئینی اختیار استعمال کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خطے کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے جرنل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اصل حقائق اس وقت سامنے آئیں گے جب کرفیو اٹھے گا ۔ انہوںنے کہاکہ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز بھی کرفیو توڑنے کی کوشش کی گئی ہے اور بھارتی سیکورٹی فورسز اور کشمیریوں کے مابین مڈ بھیڑ کی اطلاعات ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہندوستان کے وزیر دفاع کے غیر زمہ دارانہ بیان اور ان کے عزائم سب کے سامنے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ایک واضح پیغام آج دنیا کے سامنے ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں