وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سابق نگران وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون کی ملاقات،

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کواہم بین الاقوامی فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پرمبارکباد پیش کی

بدھ 21 اگست 2019 17:19

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سابق نگران وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون کی ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سابق نگران وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ 50 سال کے بعد مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے سیکورٹی کونسل کا اجلاس پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

عبداللہ حسین ہارون نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی یکطرفہ اقدامات کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل سمیت اہم بین الاقوامی فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

وزیر خار نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی یکطرفہ اقدامات کو دنیا بھر کے سامنے لا رہا ہے۔ عالمی برادری کی طرف سے بہت مثبت رسپانس مل رہا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عبداللہ حسین ہارون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو بھارتی استبداد سے نجات کیلئے اپنے سفارتی روابط کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں