بنگلا دیش کےبعد سندھو دیس اور سرائیکی دیس بھی بن سکتا ہے،بلاول بھٹو

عمران خان کی حکومت کو اب جلد گھرجانا ہوگا، ملک چلانا کرکٹ میچ نہیں ہے، عمران خان نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا، ہم خون دیں گے، سر دیں گے لیکن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے،پہلے ہی معلوم تھا کہ جی ڈی اے،ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی نیت کراچی پرقبضہ کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 ستمبر 2019 15:58

بنگلا دیش کےبعد سندھو دیس اور سرائیکی دیس بھی بن سکتا ہے،بلاول بھٹو
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کےبعد سندھو دیس اور سرائیکی دیس بھی بن سکتا ہے، عمران خان کی حکومت کو گھر جانا چاہیے، عمران خان کی جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ہم خون دیں گے، سر دیں گے لیکن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم ایک حد تک برداشت ہوتا ہے۔

وفاق کی ذمے داری ہے کہ تمام صوبوں کو جوڑ کر ملک چلائے۔ پہلے بھی مشکل حالات کا سامنا کر کے ملک کو بچایا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک چلانا کرکٹ میچ نہیں ہے۔ اس حکومت کو گھر جانا چاہیے۔ جمہوریت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے، عمران خان نے ہر سیاسی جماعت کی قیادت کو قیدی بنا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ہم آخر دم تک پاکستان کو بچانے کی کوشش کریں گے۔

ہم اپنا خون دیں گے، سر دیں گے لیکن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابی مہم میں ہی جانتے تھے جی ڈی اے، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اتحاد کا کیا خواب تھا۔ اب انہوں نے اپنی نیت واضح کردی ہے۔ ہاتھ دکھا دیا اور عمل اٹھا دیا۔ ان کی نیت کراچی پر غیر آئینی طریقے سے قبضہ کرنا ہے۔ ان کا خواب تھا کہ کراچی کے لیے ایک انتظامی یونٹ بنایا جائے۔

اسی طرح سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی31ویں سالگرہ21 ستمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے، محترمہ بے نظیر بھٹو اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے بڑے فرزند ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری 21 ستمبر 1988ء کو پیدا ہوئے۔ بلاول بھٹوزرداری اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں وہ ان دنوں سیاست کے میدان میں سرگرم عمل ہیں اور پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں