سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کی روشنیوں کو نئی ضیاء دینے کیلئے پرعزم ہیں، معاو ن خصوصی

پیر 21 اکتوبر 2019 12:56

سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں ،وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کی روشنیوں کو نئی ضیاء دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے حوالے سے ٹوئٹرپر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کی روشنیوں کو نئی ضیاء دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں۔ معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے قائدین سے مل کر اصلاح احوال کی راہ ہموار کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ باب الاسلام سندھ کی تاریخی اہمیت ہے اسے معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں