عدالت نوازشریف کو ریلیف دیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، عمران خان

نوازشریف سے ذاتی دشمنی نہیں، ان کی صحت سیاست سے اہم ہے، نام نکالنے کیلئے قانون میں لچک ڈھونڈی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 نومبر 2019 21:20

عدالت نوازشریف کو ریلیف دیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، عمران خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت نوازشریف کو ریلیف دیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، نوازشریف سے ذاتی دشمنی نہیں، ان کی صحت سیاست سے اہم ہے، نام نکالنے کیلئے قانون میں لچک ڈھونڈی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔کورکمیٹی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر کھل کراپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں نوازشریف کا علاج کیلئے نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر فورم پر سہولت پیدا کی۔ نوازشریف سے ذاتی دشمنی نہیں، ان کی صحت سیاست سے اہم ہے۔ نام نکالنے کیلئے قانون میں لچک ڈھونڈی۔

(جاری ہے)

شریف فیملی شورٹی بانڈز کی بجائے عدالت سے ریلیف لے لیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

کور کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے دوران اداروں پر تنقید کی مذمت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمرا ن خا ن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے دوران مذہنی کارڈ استعمال کیا۔ فضل الرحمان نے دھرنے سے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایا۔ملک مذہبی منافرت ، اداروں کیخلاف اشتعال انگیز ی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ مولانا کی تقریر کو لے کرقانونی آپشنز استعمال کیے جائیں، کسی کو اجازت نہیں کہ کنٹینرپر چڑھ کرمذہبی منافرت پھیلائے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے میڈیا امور کو دیکھنے کیلئے 5 رکنی کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی میں فردوس عاشق اعوان ، جہانگیرترین ، اسد عمر اور فواد چودھری شامل ہیں۔ کمیٹی ریاست مدینہ کے تصورکے مطابق تجاویز پیش کرے گی۔کمیٹی ریاست مدینہ کے خدوخال کو اجاگر کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں