حکومت نے نواز شریف کو باہر کیوں جانے دیا؟

معروف شیف گلزار نے احتجاجاً اپنے سر پر جوتے مارنا شروع کر دئے ، ویڈیو وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 نومبر 2019 13:04

حکومت نے نواز شریف کو باہر کیوں جانے دیا؟
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 نومبر 2019ء) : حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جس پر پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے ناراضگی کا اظہار کیا اور حکومتی جماعت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔ یہی نہیں حکمران جماعت کے اپنے وزرا نے بھی نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے کی مخالفت کی تھی تاہم اب سوشل میڈیا پر معروف شیف گلزار کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر احتجاجاً اپنے سر پر جوتے مارے ۔

اس ویڈیو میں چیف گلزار کا کہنا تھا کہ آج تک میں نے سیاست اور پاکستان میں ہونے والی چیزوں پر بات نہیں کی لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ مجھے بات کرنی چاہئیے، سب سے پہلے تو میں نواز شریف کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہیں ریلیف مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

میں تمام حکومتی اداروں کو بھی یہی مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے اتنی جلدی انصاف کیا اور نواز شریف کو باہر بھیج دیا۔

بارہ کروڑ عوام اور میں اس کی خوشی منا رہے ہیں۔ چیف گلزار نے کہا کہ میرا خوشی منانے کا انداز جو ہے وہ ایسا ہے جسے دیکھ کر آپ بھی خوش ہوں گے۔ انہوں نے اپنے سر پر چپل ماری اور کہا کہ میری خوشی منانے کا یہی انداز ہے ، اس سے میں اپنی خوشی کا اظہار کرتا ہوں۔ اب مجھے اُمید ہے کہ جو غریب جیلوں میں ہیں اُن کو بھی جلدی سے ریلیف مل جائے اور جو لوگ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں اور خود کُشیاں کر رہے ہیں اور گھر کے بچے بیچ رہے ہیں اُن کو بھی ریلیف مل جائے گا۔

اس کے علاوہ جو لڑکیاں اپنی عزت بیچ کر اپنے گھروں کو چلا رہی ہیں اُن کو بھی اس سے آرام مل جائے ۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں پولیس کے نظام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ شیف گلزار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں