وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری

گذشتہ ہفتے وزیراعظم کے دورہ ڈیووس کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس نہیں ہو سکا تھا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جنوری 2020 14:12

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری۔2020ء) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے جس میں نئے آئی جی سندھ کی تقرری، گندم کی درآمد اور 50لاکھ گھروں کی تعمیر پر ایم اویو کی منظوری دی جائے گی.تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع ہوگیا اجلاس میں 15نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا اجلاس میں نئے آئی جی سندھ کی تقرری کی منظوری دیے جانے کاامکان ہے جبکہ صدر،وزیراعظم کی تنخواہوں اورمراعات ایکٹ1975میں ترمیم پر غور کیا جائے گا اور گندم کی درآمد سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی بھی توثیق کی جائے گی.

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ ممنوعہ،غیرممنوعہ بوراسلحہ لائسنس جاری کرنے کے معاملے پرغورکرے گی جبکہ اوگراکے وائس چیئرمین کی تقرری کامعاملہ ، 50لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق وزارت ہاﺅسنگ کے ایم اویوکی منظوری اور بھارت سے کیمیکل پیریکسائلین ایک باردرآمدکرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں.بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کے قیام کامعاملہ اور پی آئی اے بورڈکے ڈائریکٹرزکی نامزدگی کامعاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، اجلاس میں وفاقی کابینہ کوادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی وفاقی کابینہ8 اور 20 جنوری کے ای سی سی اجلاسوں کے فیصلوں اور 8 جنوری کو کابینہ کمیٹی توانائی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی.

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس نہیں ہوا تھا جبکہ وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلا س میں ایران، امریکا کشیدگی اورعالمی حالات کا جائزہ لینے سمیت 16نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا تھااجلاس میں کابینہ کووزارتوں اورمتعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ کے علاوہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی تھی.

اجلاس میں پاک سعودیہ ائیرسروسز کے معاہدہ کی منظوری، فلیگ آفیسر کی ڈیپوٹیشن پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طور پرتقرری کی منظوری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے ممبر کی تقرری ‘پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری اور پی ایس او کے ایم ڈی، سی ای او کی تقرری کی منظوری اور فاٹا اور گلگت بلتستان کے چار فیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ بھی کابینہ کو پیش کی گئی تھی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں