ٹرمپ کا پاکستانی کاوشوں کا اعتراف بڑی سفارتی کامیابی ہے، عمران خان

بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے، کابینہ ارکان سوشل میڈیا پر سفارتی کامیابیوں کو اجاگرکریں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 فروری 2020 17:54

ٹرمپ کا پاکستانی کاوشوں کا اعتراف بڑی سفارتی کامیابی ہے، عمران خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری 2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ امریکی صدرکا پاکستانی کاوشوں کا اعتراف بڑی سفارتی کامیابی ہے، کابینہ ارکان سوشل میڈیا پر سفارتی کامیابیوں کو اجاگرکریں، بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، کورونا وائرس سے بچاؤ کے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم نے تمام تر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان کا تذکرہ ہوا۔

کابینہ ارکان نے کہا کہ مودی ٹرمپ سے پاکستان مخالف بیان دلوانے میں ناکام رہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدرکا پاکستانی کاوشوں کا اعتراف بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹرمپ کی بھارت میں پاکستان کی تعریفیں سفارتی کامیابی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو ہدایت کی ہے کہ سفارتی کامیابیوں کو دنیا میں اجاگر کیا جائے، کابینہ ارکان سوشل میڈیا کے ذریعے سفارتی کامیابیوں کو اجاگر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ آئی پی پیز کے ساتھ ساتھ سابق معاہدوں کی وجہ نیپرا ٹیرف واضح کرتا ہے۔ گزشتہ حکومتوں کے معاہدوں کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سابق ادوار کے بجلی معاہدوں پر عملدرآمد کرنا ہماری مجبوری تھی۔ ن لیگ نے اپنے دور میں جو فیصلے کرنے تھے ان کو ملتوی کیا، وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں پڑنا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں