پاکستان کا قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ اور ریلیف کی کوششوں کو تیز کرنے کا فیصلہ
عالمی مالیاتی اداروں اور جی20 ترقی پذیرممالک کی مدد کرنے کی تجاویز دے رہے ہیں مگر ابھی تک عمل درآمدسامنے نہیں آیا
میاں محمد ندیم منگل 7 اپریل 2020 12:52
(جاری ہے)
مزید یہ کہ بڑے پیمانے پر صنعتی پیداوار، سروسز اور زرعی شعبے میں بھی کمی کی توقع ہے جس کی وجہ سے معیشت کی متوقع نمو نمایاں طور پر کم ہوسکتی ہے جبکہ حکومت نے بھی 11 کھرب 30 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کر رکھا ہے پاکستان کا نقطہ نظر یہ ہے کہ بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ترقی پذیر معیشتوں کے قرضوں میں کمی اور ری اسٹرکچرنگ کی جائے تا کہ وہ اپنے وسائل کا استعمال عوام کو ریلیف پہنچانے اور ان کی جان بچانے کے لیے کرسکیں. اس معاملے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وسیع سفارتی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے قرضوں کے بوجھ میں آسانی کے مطالبے کو خاصی حمایت حاصل ہوئی ہے مذکورہ معاملہ جی-20 اجلاس میں بھی زیر غور آیا تھا جو بین الاقوامی معاشی تعاون کا سب سے اہم اور بڑا فورم ہے جس میں عالمی راہنماﺅں نے کووِڈ 19 کے ترقی پذیر ممالک پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے تحفظات کا اظہار اور عالمی معاشی تحفظ پر اتفاق کیا تھا تاہم ان ممالک کی مدد کی تجویز ابھی باضابطہ نہیں. واضح رہے کہ پاکستان کے غیر ملکی قرضوں کا حجم تقریباً ایک کھرب 7 ارب ڈالر تک ہے دفتر خارجہ میں ہونے والے اجلاس میں قرضوں کی دوبارہ پروفائلنگ کے پہلوﺅں اور اس حوالے سے بات چیت کی گئی کہ دفتر خارجہ کس طرح اس مقصد کے لیے اتحاد تشکیل دینے میں مدد کر سکتا ہے. اس سلسلے میں پاکستان کی تجویز کو بہتر بنانے کے حوالے سے آرا بھی دی گئیں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قرضوں کی معافی اور ان کی ری اسٹرکچرنگ ترقی پذیر ممالک میں زندگیاں بچانے اور پائیدار ترقی کے اہداف پانے کے لیے ضروری ہے. انہوں نے بتایا کہ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب اور جنیوا میں سفیر خلیل ہاشمی کو اس سلسلے میں بین الاقوامی فورمز پر کوششیں کرنے کا کہہ دیا گیا ہے دوسری جانب عالمی وبا کے تناظر میں رابطوں کو جاری رکھتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ولادی میرنوروف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا. جس میںدونوں راہنماﺅں کے درمیان کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے موثر لائحہ عمل اپنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر خارجہ نے اس ا±مید کا اظہار کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے، قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی تجویز کو آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی جس پر سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم نے کہا کہ یہ تجویز وقت ہی اہم ضرورت ہے.
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار