وزیراعظم عمران خان کی آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے چین کے گیزوبا گروپ کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں شرکت

پیر 6 جولائی 2020 22:06

اسلام آباد ۔ 6 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) وزیراعظم عمران خان آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے چین کے گیزوبا گروپ کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ ہے، منصوبہ 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر کیا جائے گا۔

700.7 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے تعمیر کئے جانے والے آزاد پتن منصوبہ کی تکمیل سے بجلی پیدا کرنے کیلئے تیل کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے ملک آبی وسائل سے سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کی راہ پر گامزن ہو گا۔ مزید برآں منصوبہ سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں