کورونا وباء کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نے غلط ثابت کر دکھایا،کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیراعظم عمران خان کی حقیقی پہچان ہے، سینیٹر شبلی فراز

پیر 28 ستمبر 2020 02:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نے غلط ثابت کر دکھایا،کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیراعظم عمران خان کی حقیقی پہچان ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا سے لیکر عام آدمی کی صحت، روزگار اور کاروبار کی بحالی تک حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کامیاب وژن کی گواہی اعدادوشمار دے رہے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 98864 جبکہ سندھ میں 135246ہے۔ پنجاب میں 2229 جبکہ سندھ میں 2477 اموات ہوئی ہیں۔خیبر پختونخوا میں37525کیسز اور 1258 اموات ہوئیں۔اسلام آباد میں کیسز 16324اور 181 اموات ہوئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں