حکومت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی، وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو

اتوار 6 دسمبر 2020 00:10

اسلام آباد۔5دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے لیکن آرگنائزر کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے کیونکہ یہ لوگ کورونا کی دوسری لہر کے باوجود لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، ۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے لاہور جلسہ کرنے جا رہے ہیں، لاہور میں تیزی سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔

پرسوں ہمارے 78 لوگ کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ روز 54 افراد فوت ہوئے ہیں۔ کیسز ہمارے بڑھتے جارہے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کو بالکل اجازت نہیں دیں گے۔ جو بھی لاہور جلسے میں ساونڈ سسٹم لگائے گا اور جو بھی کرسیاں لگائے گا، ان سب کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ سب چوری بچانے کیلئے جلسے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو ڈھائی ہفتے پہلے ہم نے اپنے تمام جلسے منسوخ کیے ہیں۔

ہماری پارٹی اور حکومت کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، صرف 300 لوگوں کو اجازت ہے، لیکن آگے چل کر وہ بھی دیکھیں گے کہ صورت حال خراب ہوئی تو روک دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ریسٹورنٹ بند کرکے کہا کہ آپ باہر بیٹھ سکتے ہیں۔ شادی بیاہ کی تقریبات بند کردی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تیس سال سے یہ دو جماعتیں اقتدار میں ہیں۔ پہلے انہوں نے گیارہ سال ایک دوسرے کو کرپٹ کہا۔

دو مرتبہ کرپشن پر فارغ ہوئے، نواز شریف کو سعودی عرب بھیج دیا، حدبیبہ پیپر کیس بڑا واضح تھا، اس کو بند کردیا۔ عمران خان نے کہا کہ جس دن سے ہماری پارلیمنٹ شروع ہوئی ہے، اپوزیشن ہمیں بولنے ہی نہیں دیتی، کیوں نہیں بولنے دیتی، ان کو کوئی دلچپسی نہیں کہ ملک کے کیا ایشوز ہیں، صرف ایک ایشو ہے کہ عمران خان ان کو این آر او دے دے۔ جو انہوں نے چوری کی، اس سے بچا لے۔\more\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں