اسلام آباد اور راولپنڈی 15 دسمبر سے ہائی الرٹ پر ہے، شیخ رشید

ڈرانا نہیں چاہتا خواہش ہے ہر پارٹی کا لیڈر اور کارکن محفوظ رہے، خبردار کرتا ہوں پی ڈی ایم احتجاج میں مدرسے کے طلباء شامل ہوئے تو قانون حرکت میں آئے گا، متعلقہ مدرسے کے خلاف ایکشن لیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 جنوری 2021 17:48

اسلام آباد اور راولپنڈی 15 دسمبر سے ہائی الرٹ پر ہے، شیخ رشید
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18جنوری 2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی 15دسمبر سے ہائی الرٹ ہے، ڈرانا نہیں چاہتا خواہش ہے ہر پارٹی کا لیڈر اور کارکن محفوظ رہے،خبردار کرتا ہوں پی ڈی ایم احتجاج میں مدرسے کے طلباء شامل نہ ہوں، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں مدرسے کے بچے آئے تو قانون حرکت میں آئے گا، متعلقہ مدرسے کے خلاف ایکشن ہوگا۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، امید ہے آئینی ادارے کے سامنے ذمہ داری کا احساس کریں گے، آج بڑے ایشوز ہیں، پاناما ٹو براڈشیٹ ہے، سارے ایکسپوز ہوگئے ہیں، مولانا فضل الرحمان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے بالآخر زیادہ نقصان اٹھانا ہے، دوسرے سیاستدان اپنا راستہ ڈھونڈ لیں گے آپ نے درمیان میں پھنس جانا ہے، وفاق المدارس کے طلباء کو کہنا چاہتا ہوں ،حنیف جالندھری سب کا بڑا احترام ہے، کل ہم واچ کریں گے کہ احتجاج میں کوئی مدرسے کا بچہ شامل نہ ہو، 561 مدارس میں 92 رجسٹرڈ ہیں،یہ کیپٹل ہے ویسے جتنے مرضی لوگ لے آئیں،فری ہینڈ دیتے ہیں، اگرمدرسوں کے بچے لائے گئے ، تو قانون حرکت میں آئے گا، ان مدارس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، اسی طرح کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو پھر یہ نہ کہنا قانون نے کس طرح ہاتھ میں لیا، پی ڈی ایم کو پہلی بار ریڈ زون میں اجازت دے رہے ہیں، ریڈزون میں آنے کی اجازت نہیں، میں نے بطور وزیرداخلہ آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ان سے اجازت لی، مجھے دینی مدرسوں کے بارے میں عمران خان نے کچھ اظہار کیا تو میں نے ان کو بتایا کہ دینی مدرسوں پر یقین ہے وہ اسلام کے مینار ہیں، درس نظامی حفظ اور دوسرے طلباء غلطی نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان خود پھنسے جارہے ہیں، اگر یہ الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروا دیتے تو آدھے مسائل حل ہوجانے تھے، پی ٹی آئی نے 40 ہزار لوگوں کے نام دیے، ان کے پاس 40 لوگ نہیں ہے، ان کے گلے میں براڈ شیٹ کیس پڑ گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں ڈرانا نہیں چاہتا اسلام آباد اور راولپنڈی 15 دسمبر سے ہائی الرٹ ہے، شوق سے آئیں، میری خواہش ہے ہر پارٹی کا لیڈر اور کارکن محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم تنزلی کا شکار ہے، ان کو اپنی فائلیں دینا ہوں گی، یہ استعفے نہیں دیں گے، یہ سینیٹ الیکشن میں بھی جائیں گے، براڈشیٹ ہر روز پبلک کی جائے گی۔ براڈشیٹ اپوزیشن کو لے ڈوبے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں