سلطنت نیازییہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہا ہے ، فیصل کریم کنڈی

پیر 25 جنوری 2021 14:43

سلطنت نیازییہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہا ہے ، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلطنت نیازییہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہا ہے ، اقتدار میں گھس بیٹھوں کو نکالنے کا وقت آچکا ہے، ملک کے طیارے اور اثاثے ضبط ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نالائق آعظم ندامت کا اظہار نہیں کرتے ، عمران خان نیب کی بیساکھیوں پرکھڑے ہوکر کہتے ہیں میں وزیراعظم ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ سطلنت نیازییہ پر ہر طرف سے جمہوریت کے وار ہونگے ، پارلیمنٹ میں بھی آئین گے لانگ مارچ بھی کریں گے ، پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کے نکالنے کی جلدی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں