عوام کی بات پارلیمنٹ میں نہیں کر نے دی جائیگی تو کیا احتجاجوں میں جاکر بات کریں ،راجہ پرویز اشرف

چاروں صوبوں کے لوگ وفاقی دارلحکومت میں احتجاج کر رہے ہیں،نوید قمر نے سپیکر سے بات کی شاہ محمود قریشی سے نہیں، سپیکر صاحب حکومت آپ کو گمراہ کر رہی ہے ،آپ ناانصافی نہیں کرنی چاہیے،آپ غیر جانبدار رہیں گے تو سسٹم چلے گا ورنہ کوئی عزت و توقیر نہیں رہیگا،قومی اسمبلی میں اظہار خیال پیپلز پارٹی ،ن لیگ نے پارٹی فنڈنگ کی رسیدیں نہیں دکھائی ،الیکشن کمیشن رسیدیں لے جانے کی بجاے احتجاج شروع کر دیا گیا، مراد سعید

منگل 26 جنوری 2021 19:04

عوام کی بات پارلیمنٹ میں نہیں کر نے دی جائیگی تو کیا احتجاجوں میں جاکر بات کریں ،راجہ پرویز اشرف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ اگر عوام کی بات پارلیمنٹ میں نہیں کر نے دی جائیگی تو کیا احتجاجوں میں جاکر بات کریں ،چاروں صوبوں کے لوگ وفاقی دارلحکومت میں احتجاج کر رہے ہیں،خدا کیلئے ہماری بات سنیں، جناب سپیکر حکومت آپکو گمراہ کر رہی ہے آپ کو ناانصافی نہیں کرنی چاہیے،اگر آپ غیر جانبدار رہیں گے تو سسٹم چلے گا ورنہ کوئی عزت و توقیر نہیں رہے گی۔

منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے سامنے خواتین اساتذہ احتجاج کر رہی ہیں،اٹھارہ دنوں سے خواتین ملازمین بیٹھی ہوئی ہیں کوئی وزیر انکے پاس نہیں گیا ،اگر عوام کی باتیں یہاں پارلیمنٹ میں نہیں کرنے دی جائیں گی تو کیا احتجاجوں میں جا کر بات کریں،اسپیکر کو غیر جانبداری سے ایوان کو چلانا چاہیے۔

(جاری ہے)

راجا پرویز اشرف نے کہاکہ چاروں صوبوں کے لوگ وفاقی دارلحکومت میں احتجاج کر رہے ہیں،نوید قمر نے سپیکر سے بات کی شاہ محمود قریشی سے نہیں۔

انہوںنے کہاکہ اس پارلیمان کو بنیادی کام پاکستان کے عوام کی جذبات کی ترجمانی ہے، وزیر خارجہ نے آسانی سے فرما دیا ،پرسوں کی بات ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ کر دیا گیا، کیا یہاں بات نہیں ہونی چاہیے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پارلیمان کا ماحول بہتر رہے، اگر ہماری بات نہیں سنیں گے تو کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بند پڑا ہے مریض دربدر ہیں، آپ انکو نکال رہے ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں ہم انکے ساتھ کھڑے ہوکر گھیراؤ کریں، خدا کیلئے ہماری بات سنیں۔

انہوںنے کہاکہ اگر آپ غیر جانبدار رہیں گے تو سسٹم چلے گا ورنہ کوئی عزت و توقیر نہیں رہے گی، بلوچستان سندھ اور کے پی کے لوگ یہاں پڑے ہیں وہ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، کیا کوئی آپکو سمجھانے والا نہیں، آپ یہاں بحث کریں،ہم کسی وزیر سے نہیں سپیکر سے بات کر رہے ہیں، آج مخلوق خدا تنگ ہے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں آپ کہتے ہیں سب اچھا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ اگلے روز آپ کی تحریک التوا پر عمل ہوگا۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان کی عوام کا مسئلہ آج اٹھائیں ،آج مسئلہ اٹھائیں گے بجلی کیوں مہنگی ہو رہی ہے،جناب سپیکر حکومت آپکو گمراہ کر رہی ہے آپ کو ناانصافی نہیں کرنی چاہیے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اگر آپ زبردستی کرنا چاہیں گے تو ہم بھی زبردستی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ کا تقدس قائم رہے۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے پارٹی فنڈنگ کی رسیدیں نہیں دکھائی ،الیکشن کمیشن رسیدیں لے جانے کی بجاے احتجاج شروع کر دیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو این آر او نہ ملنے پر پی ڈی ایم وجود میں آئی ،دو ممالک نے جے یو آئی ف کو فنڈنگ کی ،کرپشن ، کک بیکس کا پیسہ پارٹی فنڈز میں گیا، اسی لئے اسکا خطرہ ہے ،منی لانڈرنگ کیلئے پارٹی فنڈز کو استعمال کیا گیا ،چھ ہفتے گزر کئے ، احتجاج بھی کر دیا لیکن رسیدیں دکھانا پڑے گی ۔

انہوںنے کہاکہ سابقہ حکومت نے پی آئی اے سمیت 41اداروں کو نجکاری فہرست میں ڈالا تھا ،ہمارا جہاز سابقہ حکومت کے دور میں چوری ہوئے جو جرمنی سے ملا ،گروی رکھنے کی باتیں کرنیوالے سن لیں انہوں نے اب رکھا ہی کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں