الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس کو 5 فیصد تک کم کرنا چاہیے، وزیر اطلاعا ت
رواں سال دسمبر تک اعلیٰ کارکردگی والی بیٹریاں متعارف کروائی جاسکتی ہیں، جس میں ایک چارج پر 1200 کلومیٹر تک سفر کرنے کی گنجائش ہوگی، فواد چوہدری
ہفتہ 24 جولائی 2021 15:09
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف آٹو سیکٹر کے تنوع میں اضافہ ہوگا بلکہ درآمد شدہ پیٹرول پر انحصار کم ہوگا اور ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔
وفاقی وزیر نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ای وی کی چارجنگ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کے اقدام کی بھی تعریف کی۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے بعد نجی شعبے نے ملک بھر میں ای وی چارجنگ پوائنٹس قائم کرنا شروع کردئیے ہیں تاہم چارجنگ پوائنٹس کے لیے کوئی ریگولیٹر موجود نہیں ہے اور اس سلسلے میں مختلف وزارتوں میں الجھن دیکھی جارہی ہے۔جہاں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، پاکستان میں تیل کی دو بڑی کمپنیوں (او ایم سی)، سرکاری پاکستان اسٹیٹ آئل اور شیل پاکستان، نے پہلے ہی ای وی کے لیے چارجنگ پوائنٹس قائم کر رکھے ہیں۔پی ایس او نے اسلام آباد میں فاسٹ الیکٹرک وہیکل چارجر نصب کیا ہے اور وہ رواں سال اہم مقامات پر اس طرح کے مزید چارجر لگانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔دوسری جانب نجی سرمایہ کار بھی اسلام آباد اور لاہور کے درمیان تین چارجنگ اسٹیشن قائم کرکے اس نئے ابھرتے ہوئے شعبے میں داخل ہوگئے ہیں۔ٹیسلا انڈسٹریز پاکستان نے حال ہی میں لاہور۔ اسلام آباد موٹروے پر بھیرہ اور پنڈی بھٹیاں کے مقام پر ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگائے ہیں۔ای وی چارجرز کو ایم ٹو موٹروے پر پرانے سی این جی اسٹیشنز پر لگایا گیا ہے۔ای وی کے ڈرائیورز بھیرہ انٹرچینج کے مقام پر اسلام آباد آنے یا جانے والے راستے سے باہر نکل کر اپنی گاڑی کو ری چارج کرنے کے لیے سی این جی اسٹیشنز جا سکتے ہیں اور پھر موٹروے میں دوبارہ داخل ہو سکتے ہیں۔کمپنی نے دعویٰ کیا کہ ای وی چارجنگ اسٹیشنز کو مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے اور ٹیسلا انڈسٹریز پاکستان نے اسے نصب کیا ہے۔کمپنی نے جی ٹی روڈ پر گجرات کے قریب ایسا ہی ایک اور چارجنگ اسٹیشن بھی لگایا ہے۔وفاقی کابینہ نے 22 دسمبر 2020 کو فور ویلرز کے لیے ایک جامع ای وی پالیسی کی منظوری دی تھی جس میں ای وی درآمد کنندگان، صنعت کاروں اور صارفین کو کئی مراعات دی گئی تھیں۔وزارت صنعت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ان سے منسلک محکمہ، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ، ڈیوٹی فری چارجنگ آلات درآمد کرنے کے لیے این او سی جاری کرنے کا ذمہ دار ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ای وی ٹیرف نافذ کرنے اور متعلقہ معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانے کا اختیار دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار