نیوزی لینڈ کا آخری لمحے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے

پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہت اچھی اور تسلی بخش ہے،مکمل یقین دہانی اور اطمینان کے بعد نیوزی لینڈ کی طرف سے سیریز کے آخری منٹ میں دستبرداری اور ملتوی کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔سینیٹر فیصل جاوید کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 ستمبر 2021 15:04

نیوزی لینڈ کا آخری لمحے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے
اہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 ستمبر 2021ء ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز سکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ ہوگئی ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزراء کی جانب سے نیوزی لینڈ کے اچانک فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔

ٹویٹر پر بھی صارفین کا کہنا ہے کہ اگر نیوزی لیںڈ کوئی خطرہ محسوس کر رہے تھے تو انہیں پاکستان ہی نہیں آنا چاہئیے تھا۔اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہت اچھی اور تسلی بخش ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیر معمولی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مکمل یقین دہانی اور اطمینان کے بعد نیوزی لینڈ کی طرف سے سیریز کے آخری منٹ میں دستبرداری اور ملتوی کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان 18 سال بعد ایک بار پھر اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنے کے لیے پرعزم تھا ۔ مہمان ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء کی فائنلسٹ اور آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 107 ون ڈے کھیلے گئے جن میں سے 55 میں پاکستان جبکہ 48 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے، 1 میچ برابر جبکہ 3 بے نتیجہ ختم ہوئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے 11 فروری 1973ء جبکہ آخری میچ 26 جون 2019ء کو ورلڈ کپ میں کھیلا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 2003ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں پاکستان نے5 میچز پر مشتمل ون ڈےانٹرنیشنل سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کی تاہم یہ تینوں سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئیں۔ ورلڈکپ 2019ء کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ کی ٹیم 121 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ پاکستان کا نمبر چھٹا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں