نیوزی لینڈ ٹیم کےدورہ پاکستان کی منسوخی کی تحقیقات مکمل ہو گئیں
جس دن سے ٹیم پاکستان پہنچی تھی اس دن سے ان کے نخرے اٹھارہے تھے، جس ہوٹل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹھہری تھی اسی میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے لوگ بھی ٹھہرے ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے پاکستان سے جانے کے بعد کی ای میلز کو دنیا کے سامنے رکھیں گے اور اس کے بعد فیصلہ دنیا کو کرنا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
سمیرا فقیرحسین بدھ 22 ستمبر 2021 11:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جس ہوٹل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹھہری تھی اسی میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے لوگ بھی ٹھہرے ہوئے تھے، کرکٹ سے محبت میں نیوزی لینڈ ٹیم کے تمام فرمائشیں پوری کیں۔
جمعہ کے دن ہمیں اطلاع ملی تھی کہ یہ تھوڑے بیزار ہیں اس لیے ہم نے ان کو خالی گراؤنڈ میں بھی کھیلنے کی پیشکش کی لیکن وہ جانے کا فیصلہ کرچکے تھے۔ہمارے اداروں کو معلوم تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی حفاظت کتنی اہم ہے اس لیے ہم نے ٹاپ کی سکیورٹی یونٹ کو ان کے حفاظت پر مامور کیا تھا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات ہمارے اداروں نے کی ہے نیوزی لینڈ نے ہمارے ساتھ کسی قسم کے معلومات شیئر نہیں کی۔ بھارتی پراپیگنڈے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف مہم کی وجہ وہ ذلت ہے جو افغانستان میں ان کے حصے میں آئی ہے۔ پروگرام میں افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ طالبان حکومت کو صرف 21 دن ہوگئے ہے اتنے مختصر وقت میں وہاں معامالات بہتر نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے افغان امن عمل میں امریکہ اور طالبان کو صرف سہولت فراہم کی تھی معاہدہ میں ہمارا کوئی رول نہیں تھا۔ ہم نے افغانستان سے 10 ہزار لوگوں کو انخلاء میں مدد کی جن میں سے اکثریت کے پاس دستاویزات بھی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بھی غیرملکی آتے ہیں یہی پوچھتے ہیں کہ آپ نے کوئی مہاجر کیمپ نہیں بنایا تو ہمارا جواب ہوتا ہے کہ ہم تو یہاں پہلے سے موجود مہاجرین کے واپسی کے خواہش مند ہیں۔ شیخ رشید کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارا 3 ہزار کلومیٹر کا بارڈر ہے ہم وہاں کے حالات سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان میں 300 سے 500 تک ایسے لوگ ہیں جو پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں براہ راست ملوث ہیں انہی معافی نہیں ملے گی۔ ٹی ٹی پی کے ان لوگوں کے اداروں کے پاس پورے کوائف موجود ہیں اور جلد ایسے عناصر سے نمٹ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان دنیا سے رابطوں کے لیے تیار ہیں انہیں اس وقت تنہا چھوڑنا دانش مندی نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر 5 رکنی لارجر بنچ 14 مئی 2024ء کو سماعت کرے گا
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے پر ..
s اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اسلامی یونیورسٹی سالانہ انتخابات
صدرمملکت آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے اراکین آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ..
دل کی بیماریوں کو سنجیدگی سے لینے اور ان کی روک تھام پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، ماہر صحت
کامسٹیک20 مئی سے''ڈرگ ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ: آرٹس اینڈ سائنس'' کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی ورکشاپ ..
ا* کشمیر سپریم لیگ کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے حمایت اور اعتراف
قربانی کے جانوروں سے متعلق دھوکہ دہی پر مبنی جعلی اشتہارات سے خبردار رہیں، سعودی عرب کی عازمین حج ..
پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) نے پیشہ ور موسیقاروں اور فنکاروں کی نگرانی میں منعقد ہونے ..
مدارس کے طلبا کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ان میں ہنر مندی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے، ..
متعصب بھارتی میڈیا کی آزاد کشمیر میں مہنگائی کیخلاف جاری احتجاج کو غلط رخ دینے کی کوشش
وزیراعظم سے سعودی عرب کے معروف کاروباری گروپ التمیمی کے صدر اور سردار محمد الیاس کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مارڈالا
-
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ
-
ملک کے دور دراز علاقوں میں 2 نئے پاسپورٹ دفاتر قائم
-
کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی