پاکستان کو کمزور کر نے کیلئے کئی ملکوں نے مل کر سازش کی ، وزیر اعظم کے وژن کے تحت دنیا میں پاکستان مضبوط ملک بن کر ابھرا ، فواد چوہدری
گوادر اور کراچی کو ریل کے ذریعے مزار شریف کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک کر رہے ہیں،اشرف غنی کی حیثیت ایک رات صدر کی تھی تو دوسری رات مفرور کی، خطاب
بدھ 22 ستمبر 2021 13:01
(جاری ہے)
۔ بدھ کویہاں لیڈرز ان اسلام آباد بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ 1100منصوبے مختلف وزارتوں کے تحت شروع کیے جا رہے ہیں،قیادت کیلئے ہمت ،حوصلہ اور قسمت کا ہونا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کئی سال تک حکمرانی کرنے والے لندن میں مفرور کی زندگی گزار رہے ہیں،ملک کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوتی رہیں تاہم ہر بار نئی طاقت کے ساتھ ابھرا۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان کو کمزور بنانے کیلئے کئی ملکوں نے مل کر سازش کی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کی بات کی ہے،وزیر اعظم کے وژن کے تحت دنیا میں پاکستان ایک مضبوط ملک بن کرابھرا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گوادر اور کراچی کو ریل کے ذریعے مزار شریف کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ افغانستان میں جامع حکومت ہی وہاں کے مفاد میں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اشرف غنی کی حیثیت ایک رات صدر کی تھی تو دوسری رات مفرور کی، جو مرضی پاکستان کے خلاف سازش ہوئی پاکستان اس سازش کے بعد زیادہ ابھرا ہے، افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت مسلط کرنے کا مقصد صرف پاکستان کو کمزور کرنا تھا۔انہوںنے کہاکہ اگر افغانستان میں ایک ایتھنک گروپ حکومت بنا لے گا تو چھ ماہ بعد کوئی دوسرا گروپ آجائے گا، افغانستان کے استحکام کے لیے انکلوسو حکومت ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کا اس خطے میں فیصلہ سازی میں ایک بڑا کردار ہے، ازبکستان میں ہم نے ٹرانس ریل اور ٹرانس ٹرک کے دو معاہدے کیے، ہم چاہتے ہیں کراچی اور گوادر کو مزار شریف کے ذریعے تاشقند کے ساتھ ملا دیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم ہندوستان سے بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اگر بھارت سے ہمارے تعلقات اچھے ہو جائیں تو ہم چائنہ اور بھارت جیسی دو بڑی منڈیوں کے درمیان ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی موجودہ لیڈرشپ کی وجہ سے ہندوستان کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہو رہے، ہندوستان کی موجودہ لیڈرشپ کہتی ہے مسلمانوں کو ختم کرواسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار