سراج الحق کی کال پر مہنگائی کے خلاف ملک بھر کی طر ح اسلام آباد کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:18

سراج الحق کی کال پر مہنگائی کے خلاف ملک بھر کی طر ح اسلام آباد کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر مہنگائی کے خلاف ملک بھر کی طر ح اسلام آباد کے مختلف مقامات علی پور ، پی ڈبلیودی ، آئی ٹین ، غوری ٹاون ، اور جھنگی سیداں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت سینکڑوں شہریوں نے شر کت کی ، احتجاجی مظاہروں کے شرکاء سے نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد و گروپ لیڈر این 52ملک عبدالعزیز ، اور جماعت اسلامی کے رہنماء میاں محمد رمضان اور ناظمین یونین کونسل نے خطاب کیا۔

اس موقع پر گفتگو کر تے ہو تے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گزشتہ ڈھائی برسوں کے دوران دو سو سے تین سو فیصد اضافہ ہوا اس کے ساتھ ساتھ ہر ماہ عوام پر پیٹرول بم گرایا جاتا ہے،پی ٹی آئی حکومت نے ریکارڈ مہنگائی، بے روزگاری سے عوام کے اوسان خطا کر دئیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکمران ملک کو عالمی مالیاتی اداروں کے ہاں گروی رکھنے کی پالیسی پر کاربند ہیں،انھوں نے کہا پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف عوام کی مشکلات میں اضافے کیلئے ایک ہی پیج پر ہیں، حکومت کے تین سالوں میں عوام کی محرومیوں، مایوسیوں اور مصیبتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی، کرپشن سے عوام بدحال اور مافیاز کی چاندی ہوئی، جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہاقوم خوشحال پاکستان کے لیے ووٹ کی قوت سے جماعت اسلامی کو سپورٹ کریں، تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ، کیونکہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ، پی ٹی آئی کی حکومتوں کو آزما لیا، انھوں نے عوام کے ارمانوں کا خون اور قومی وقار کا سودا کیا ہے، ان کے دور میں کرپشن اور غیر ملکی قرضوں نے دن دگنی رات چوگنی ترقی کی ہے،حکومت کی اب تک کی کارکردگی زبانی جمع خرچ اور پریس کانفرنسوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں،انھوں نے کہاوزیر اعظم اپنے نعروں اور وعدوں سے یوٹرنز کے ساتھ ہیرو نہیں زیرو ہو چکے، ترقی اور خوشحالی کی متلاشی عوام نے تاریخی دھوکا کھایا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں